رسول اﷲﷺ نے جو یہ فرمایا کہ عیسیٰ پر موت آنے والی ہے۔ یاتی فرمایا۔ یہ نہیں فرمایا کہ عیسیٰ مر چکا۔ اس سے بھی حیات مسیح ثابت ہے۔
۴… شرح مقاصد میں ہے بڑے علماء اس طرف گئے ہیں کہ انبیاء میں چار نبی زندہ ہیں۔ خضر علیہ السلام اور الیاس علیہ السلام زمین میں اور ادریس علیہ السلام اور عیسیٰ علیہ السلام آسمان میں ملاحظہ ہو۔ (شرح فقہ اکبر ص۷۴)
صاحبان حوالے تو بہت ہیں۔ مگر نہ ماننے والوں کے لئے ہزار بھی کافی نہیں۔ البتہ مؤمن کتاب اﷲ کے لئے ایک دو بھی بس ہیں۔ اب مرزاقادیانی کا اپنا فیصلہ اس امر کی بابت سنئے۔ جب حضرت مسیح علیہ السلام دوبارہ اس دنیا میں تشریف لائیں گے تو ان کے ہاتھ سے دین اسلام جمع آفاق اور اقطار میں پھیل جائے گا۔ (براہین احمدیہ ص۴۹۹، خزائن ج۱ ص۵۹۳)
مرزاقادیانی! یہ بات اٹل ہے۔ جیسا کہ مرزاقادیانی نے لکھا ہے ؎
آنچہ من بشنوم زوجی خدا
بخدا پاک دانمش زخطا
ہمچو قرآن منزہ اش دانم
از خطاہا ہمیں است ایمانم
ترجمہ: جو کچھ میں وحی خدا سے سنتا ہوں خدا کی قسم میں اس کو خطا سے پاک جانتا ہوں۔ قرآن کی مانند اس کو پاک جانتا ہوں۔ اس کی خطا کی نسبت میرا یہ ایمان ہے۔
(نزول المسیح ص۹۹، خزائن ج۱۸ ص۴۷۷)
کیا خدا بھی جھوٹ بولتا ہے۔ کیا خدا کی باتوں میں بھی اختلاف ہوتا ہے۔ ہرگز نہیں اور عقیدہ نمبر۳ بھی داہیہ ہے۔ سنئے بیع کی تعریف مبادلہ، مال کا ساتھ مال کے رضامندی کے ساتھ کذافی الکافی،ارکان ربیع کی دو قسمیں ہیں۔ پہلی قسم ایجاب اور قبول اور دوسری ہاتھوں ہاتھ جیسا کہ محیط السرخسی، اس کی شرطوں کی چار قسمیں ہیں۔ انعقاد، نفاذ، صحت، لزوم۔
(فتاویٰ عالمگیری ج۳ ص۱)