کی گئی جو منظور ہوئی۔ مگر اس کا نظارہ نمونہ دکھلایا گیا کہ ان سے متعدی نہ ہوا اور ان کو دینی دنیاوی نقصان نہ پہنچا۔ محض ان کا نفس ضرور متاثر ہوا اور یہ نمونہ بالکل گستاخی کا تھا۔ اسی طرح امیر حبیب اللہ خان صاحب والی کابل خلد اﷲ ملکہ کی تشریف آوری پر محض اسلامی اخوت وتعلق کے لحاظ سے خیر مقدم اور دعا گوئی ہدیۃً نہایت خلوص سے کی گئی اور خان بہادر مولا بخش خان صاحب ہٹاشی خود دست مبارک پر اٹھا کر سر میمکموہن صاحب کی خدمت میں لے گئے اور صاحب موصوف خود احقر کے پاس تشریف لائے اور گورنمنٹ کی طرف سے نہایت خوشی کے ساتھ اجازت پیش کرنے کی دی۔ پس اس کے ساتھ یہ سلوک ہوا کہ پیش تک نہ ہوئے اور رجماً بالغیب اس سراپا برکات دینی ودنیاوی کو مثل لغویات کے سمجھایا گیا کہ جس سے علاوہ مبالغ کثیر زرخطیر خرچ ہونے کی دلشکنی اور تضحیک بھی ہوئی خاطر فاطر کو نہایت تردد ہوا۔ کیونکہ اس کی جناب میں فقیر امیر سب یکساں ہیں۔ اور جو حق کی پیروی اور تابعداری نہیں کرتا۔ وہ متبعین میں سے نہیں سمجھا جاتا پس دعا کی گئی کہ اے ستار وغفار اس کے معاوضہ میں سے اس اسلامی سلطنت کو محفوظ رکھیو چنانچہ وہ دعا قبول ہوئی اور میر صاحب صانہ اللہ تعالیٰ عن شرور الدہور کو خدا وند عالم نے اس استغناء کے معاوضہ سے محفوظ رکھا اور ایک نہایت خفیف اور ہلکے امر سے اپنے اس غیظ وغضب کو جو بوجہ اس کے جوش میں آیا تھا بدل دیا یعنی قضا وقدر نے عالم غیب سے معاہدہ روس وانگلستان کی صورت کو عالم شہود میں جولانی دی کہ جس میں حضرت امیر سلمہ اللہ کو ہزہائینس بجائے ہز میجسٹی لکھے جانے کی بھی خبر اخباری دنیا میں گشت لگا رہی ہے وغیرہ ذالک فاعتبروا یاالاولی الباب اور یہ دونوں امر بالکل مشابہ اپنے موجب کے تھے اور یہ قصے خذ بیدک ضغثا… ولا تخنث قصہ حضرت ایوب علیہ السلام کے مصداق ومثل ہوئے اسی طرح رفیع جمعدار شاہی سرہند جو ایک بدعتی شخص ہے۔ احقر کی ایذاء اور تکلیف کے درپے ہوا اور سکنائے سرہند کی جانب سے مصنوعی تحریر پر غلط مصالحہ لگا کر بامداد استاد خود تصویر علی اس تحریر کو شائع کیا۔ شان ایزدی کہ اس تحریر کے شائع ہوتے ہی اس کا لڑکا اور بیوی دونوں مر گئے اور اس کا خانہ خراب ہوا اور تصویر علی ایک مجلس تعزیت سے اس ذلت وخواری سے بھاگا جس سے بالا ممکن نہیں اور اہل سرہند نے ہماری تائید اور بریت میں تحریر دے کر ان کو جھوٹا ثابت کیا چنانچہ وہ تحریر یہ ہے۔
ہم مظہر ان بطور گواہی تحریر کرتے ہیں کہ جو استفتاء مصنوعی ہماری طرف سے بحق جناب