بلا مبالغہ کہتا ہوں کہ قرون سالفہ وایام سابقہ میں مرزا قادیانی کا نظیر اس ڈھیٹ پن اور جھوٹ بولنے میں کوئی اور نہ ملے گا۔ خاص کریہ کتاب تو ایسی شیرازہ کذب وزور ہے کہ جس میں تاویل کو بھی گنجائش نہیں۔ مگر تعجب کی بات نہیںکہ بحکم ایں خانہ ہمہ آفتاب است۔ مرزا قادیانی کی ہر ایک کلام کذب سے مملو ہے اور یہ امر تو مرزا قادیانی کے بائیں ہاتھ کا کرتب ہے۔ ماشاء اللہ آپ (حقیقت الوحی ص۳۵۷حاشیہ، خزائن ج۲۲ ص۳۷۰) پر تحریر کرتے ہیں کہ: مولوی محی الدین عبدالرحمن کا جوان لڑکا ہم کو ابتر کہنے اور مباہلہ کی وجہ سے مر گیا۔ اور یہ الہام ان کا انہی پر عود کرگیا اور (تتمہ حقیقت الوحی ص۶۲، خزائن ج۲۲ ص۴۵۴) پر تحریر کیا: ’’چنانچہ نذیر حسین دہلوی جو ان سب کا سرغنہ تھا جو دعوت مباہلہ میں اول المدعوین ہے اپنے لائق بیٹے کی موت دیکھ کر ابتر ہونے کی حالت میں دنیا سے گزر گیا۔‘‘ حالانکہ یہ ہر دوصاحبان موصوف الصدر مرزا کے دعویٰ مماثلت سے جو باعث مخالفت ہوا چند چند سال پیشتر انتقال کرچکے تھے اور مولوی عبدالرحمن وسید نذیر حسین صاحب کے دل میں اس وقت مرزا کی مخالفت کا خیال تک بھی نہ تھا۔ مرزا خود مقر ہے۔ اگر مرزا یا کوئی مرزا ئی ان ہردو صاحبزادگان کے انتقال کو بعد دعوے مثیل مسیح ثابت کرے تو اس کو مبلغ دو صد روپیہ نقد بطور حق المحنت انعام ورنہ جھوٹے پر ہزار لعنت… کہو مرزائیو، آمین!
اجی مرزا قادیانی! اگر واقعی ان ہر دو صاحبزادگان نے آپ کی اور مولوی صاحبان کی مخالفت کے بعد انتقال کیا ہوتا تو بھی آپ کی مخالفت کا اثر متصور نہیں ہوسکتا تھا جب کہ آپ خود تبصرہ میں تحریر کرچکے ہیں۔ ہاں اگر کسی کی اولاد مباہلہ کے وقت حاضر ہو۔ تب وہ عذاب میں شریک ہوگی۔ ورنہ بموجب حکم آیت لا تزر وازرۃ وزراخریٰ۔ خدا ایک گناہ کے لئے دوسرے کو ہلاک نہیں کرتا۔ سچ ہے کہ دروغ گو را حافظہ نباشد۔ اسی کذب وزور پر وہ تعلّی اور وہ عجب کہ الامان۔ چنانچہ آپ عبدالحکیم خان کے ذکر کے ضمن میں (حقیقت الوحی ص۱۸۲، خزائن ج۲۲ ص۱۸۹) پر بیان کرتے ہیںکہ: ’’باوجود ہزاروں روکوں کے کئی لاکھ تک خدا نے میری جماعت کردی پس اگر یہ کرامت نہیں تو اور کیا ہے اور اس کی نظیر مخالفوں کے پاس موجود ہے تو وہ پیش کریں۔ ورنہ بجز اس کے کیا کہیں… لعنت اﷲ علی الکاذبین۔‘‘ اجی حضرت اول تو یہ آپ کا جھوٹ ہے۔ دوسرے ہم اس کا اور ایسے تمام امورات کا جواب ضمیمہ رسالہ ’’مظہر نعمت‘‘ میں تحریر کرچکے ہیں۔ مگر لیجئے اس جگہ بھی کچھ ہدیہ ناظرین ہے۔ کیوں جی مرزا قادیانی کیا آپ کی