ملفوظات حکیم الامت جلد 10 - یونیکوڈ |
عامل نہیں ہوں ۔ ایک عامل کا پتہ لکھتا ہوں لیکن یہ معلوم نہیں کہ وہ کچھ خرچ بھی کراتے ہیں یا نہیں اھ اس کے بعد حاضرین سے فرمایا کہ میں نے یہ فقرہ احتیاط بڑھا دیا ہے کیونکہ ایک بی بی راوی ہیں کہ کسی رئیس کے لئے ان عامل صاحب نے تعویذ لکھا اور لکھنے کے بعد کہا کہ اس کے ایک سو ایک روپیہ ہوئے ۔ گو میں نے اس روایت کو باوجود راوی کے معتبر ہونے کے یقین نہیں کیا لیکن پھر بھی ان کو فقرہ مذکورہ لکھ بھیجا کیونکہ اس میں بہر حال احتیاط ہے میں کسی کے خسارہ کا سبب نہیں بننا چاہتا ۔ (ملفوظ 41) قرض دینے یا لینے کے وقت تحریر میں حکمت ایک خادم کے قرض لیکر بھول جانے کے واقعہ پر فرمایا کہ جب کسی سے قرض لے اسکو اپنی یاد داشت میں لکھ لے اور جب ادا کرے تب بھی لکھ لے ۔ اس میں بڑی مصلحتیں ہیں چنانچہ اللہ تعالیٰ نے بھی اس کے متعلق بہت مفصل ہدایات اس آیت میں ارشاد فرمائیں ہیں ۔