ملفوظات حکیم الامت جلد 10 - یونیکوڈ |
|
زبانی فرمایا کہ تاریخ بھی کوئی حجت ہے تاریخ کا اعتبار ہی کیا ۔ اگر کوئی تاریخ کو دلیل صحیح کے مقابلہ میں پیش کرے گا تو ہم اس سے کہیں گے کہ اس کی کیا دلیل کہ یہ تاریخ صحیح ہے ۔ ( ملفوظ 116 ) مولانا احمد حسن مرحوم کی حضرت گنگوہی رحمہ اللہ سے عقیدت ایک سلسلہ میں فرمایا کہ مولانا احمد حسن صاحب کانپوری رحمتہ اللہ علیہ باوجود بعض مسائل میں اختلاف ہونے کے حضرت مولانا گنگوہی کے بہت معتقد تھے اور مجھ سے بھی بہت محبت فرماتے تھے کیونکہ وہ حضرت صاحب کے عاشق تھے اور حضرت ہی سے تعریفیں سن کر اور برتاؤ دیکھ کر مولانا سے بھی عقیدت تھی اور مجھ سے بھی محبت تھی ۔ ( ملفوظ 117 ) طبیب جسمانی سے حسن سلوک کی نصیحت ایک سلسلہ میں فرمایا کہ طبیب جسمانی کے ساتھ بھی ویسا ہی بر تاؤ چاہئے جیسا طبیب روحانی کے ساتھ کہ اس کی صرف اطاعت کرنی چاہئے کاوش نہیں کرنی چاہئے کسی قسم کی بھی البتہ اس کو چھوڑ دینے میں کچھ حرج نہیں ۔ جیسا طبیب کا چھوڑ دینا جائز ہے ۔ ( ملفوظ 118 ) سیادات اصطلاحیہ کا شرف صرف بنی فاطمہ کو ہے ایک سلسلہ میں فرمایا کہ بعضے علوی جو کہ بنی فاطمہ وہ بھی اپنے کو سید لکھتے ہیں یہ جائز نہیں کیونکہ سیادات اصطلاحیہ کا شرف تو صرف حضور سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد کو حاصل ہے جو بواسطہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہما