ملفوظات حکیم الامت جلد 10 - یونیکوڈ |
|
عیادت کا تحقق ہوسکتا ہے ) آپ تو رب العالمین ہیں ) بیمار کیسے ہوئے ) ارشاد ہوگا کیا مجھ کو معلوم نہیں کہ میرا فلاں بندہ بیمار تھا اور تونے اس کی عیادت نہیں کی کیا تجھ کو معلوم نہیں اگر تو اس کی عیادت کرتا تو مجھ کو اس کے پاس پاتا ۔ اس کے بعد مذکور ہے کہ اسی طرح ارشاد ہوگا اے ابن ادم میں نے تجھ سے کھانا طلب کیا تھا تو تونے مجھ کو کھانا نہیں کھلایا اے ابن آدم میں نے تجھ سے پانی مانگا تھا تو تونے مجھ کو پانی نہیں پلایا اور اسی طرح بندہ عرض کریگا جیسا عیادت کے متعلق گذرا انتہی ۔ تو اب یہاں پر یہ سوال ہوتا ہے کہ بیمار ہونا اور کھانا پینا تو بندوں کے حالات تھے ان کو حق تعالٰی نے اپنی طرف منسوب کیا تو وجہ اس کی یہ ہے کہ چونک مقبول الہٰی کو فناء کا درجہ کامل حاصل ہوتا ہے اس لئے حق تعالی نے اس درجہ میں ان کے افعال و احوال کو اپنی طرف منسوب کیا اس سے صاف ظاہر ہے کہ ان حضرات کی ہستی میں اور حق تعالٰی کی ہستی میں ایسا قوی تعلق ہے کہ ان کے افعال و احوال کو اپنے افعال و احوال فرما دیا اور یہی حاصل ہے صحیح وحدۃ الوجود کا اب وہ لوگ آئیں جو وحدۃ الوجود کے قائل ہیں مگر ان کے پاس اس دعوٰی کی کوئی دلیل نہیں اور آکر مجھ کو انعام دیں کہ میں نے وحدۃ الوجود کو حدیث سے ثابت کر دیا کیونکہ مسئلہ صحیح وحدۃ الوجود یہی ہے جو اس حدیث سے معلوم ہوا اب اس سے آگے بڑھنا غلو ہے ۔ (ملفوظ 223) حقیقی زندگی فرمایا لوگوں میں آج کل پختگی نہیں ۔ پختگی اسے کہتے ہیں کہ مولانا شاہ اسحاق صاحب کا واقعہ اپنے بزرگوں سے سنا کہ جب گورنمنٹ انگریزی کا تسلط ہوا تو شاہ صاحب کا جو وظیفہ مقرر تھا وہ جاری کیا گیا ۔ اور جب وہ وظیفہ شاہ صاحب کی خدمت میں آیا تو عمال نے عرض کیا کہ حضرت یہ حکم ہوا ہے کہ رسید پر انگریزی تاریخ درج ہونا چاہیے شاہ صاحب نے فرمایا کہ میں انگریزی تاریخ نہ