ملفوظات حکیم الامت جلد 10 - یونیکوڈ |
|
6 رمضان المبارک 1360ھ یکشنبہ مجلس بعد الفجر ( ملفوظ 133 ) دل آزاری سے بچ کر حق بیان کرنا چاہئے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ بات توحق کہے لیکن عنوان نرم ہو ۔ دل آزاری اور غیر مہزوب نہ ہو ۔ مولانا فرماتے ہیں ع نرم گو لیکن مگر غیر صواب ۔ لیکن یہ نہیں کہ زید سمجھے ہمارے مشروب کا ہے عمرو سمجھے ہمارے مشرب کا ہے ۔ 17 رمضان المبارک 1360ھ دو شنبہ مجلس بعد الفجر ( ملفوظ 134 ) ادائیگی منت کا ایک دقیق مسئلہ کی رعایت ایک صاحب نے اپنے صاحبزادہ کی خطرناک اور نہایت تکلیف وہ علامت پر یہ منت مانی کہ صحت ہوجانے پر چار نفل شکرانہ حرم کعبہ میں ادا کروں گا چونکہ ان کے پاس سفر خرچ نہ تھا اس لئے انہوں نے حضرت اقدس کی خدمت میں درخواست کی کہ اگر کوئی صاحب حج بدل کے لئے لکیھں تو ان کا خیال رکھا جائے ۔ چنانچہ حسن اتفاق سے ایک صاحب نے حضرت کے ذریعہ سے حج بدل کرنے والا تجویز کرایا تو حضرت نے انہیں صاحب کا حوالہ دیدیا اور پھر براہ راست خط وکتابت سے سب باتیں طے ہوگئیں ۔ سوء اتفاق سے صاحب ممدوح کے صاحبزادہ صحت ہوجانے کے کچھ عرصہ کے بعد اب پھر بیمار پڑگئے ہیں اس پر حضرت اقدس کا خیال مبارک فورا اس طرف گیا کہ آیا یہ بیماری اسی پہلئ بیماری کے سلسلہ میں ہے اور وہی عود کر آئی ہے یا اس بیماری سے پوری صحت ہوگئی تھی اور اب ی از سر نو پھر مستقلا بیمار ہوئے ہیں اور اس بیماری کا سابقہ بیماری سے کوئی تعلق نہیں ۔ اس کی تحقیق طبیب حاذق سے ضروری ہے کیونکہ اگر پچھلی بیماری ہی عود کر آئی ہے تو ابھی صحت ہوئی ہی نہیں اس لئے منت واجب نہیں ہوئی اور تقدیم ادا جائز نہیں یعنی اگر قبل صحت کے اس منت