ملفوظات حکیم الامت جلد 10 - یونیکوڈ |
( ملفوظ 225 ) اکبر الہ آبادی مرحوم کے اکثر اشعار حکمت پر مشتمل ہیں ایک صاحب نے سید اکبر حسین صاحب جج مرحوم کا تزکرہ کیا فرمایا کہ جی ہاں وہ بڑے متین آدمی تھے اور اچھے شاعر تھے ان کے اکثر اشعار حکمت پر مشتمل ہیں اور ایک عجیب بات یہ ہے کہ جن لوگوں کے اشعار کے اندر لے لیکر پڑھتے ہیں میرے ساتھ بہت محبت کرتے تھے اور ان کے میرے تعلقات کی ابتداء یوں ہوئی کہ ایک صاحب مولوی یعقوب تھے سید صاحب ان سے ایک زمانہ میں عربی پڑھا کرتے تھے اور گو سید اکبر حسین صاحب نے عربی زیادہ نہ پڑھی تھی مگر چونکہ ذہن آدمی تھے اس لئے اچھی قابلیت پیدا ہوگئی تھی بلکہ وہ تو یوں کہا کرتے تھے کہ انگریزی کے اندر جو قابلیت مجھ کو حاصل ہوئی ہے اس کی وجہ بھی تعلیم عربی ہی ہے ایک بار میں الہ آباد گیا ہوا تھا مولوی یعقوب میرے پاس آئے اور کہا کہ آج میں سید صاحب کو سبق پڑھا رہا تھا انہوں نے قرآن کی ایک آیت پر ایسا شبہ پیش کیا کہ جس کا مجھ سے جواب نہیں بن پڑا میں نے کہا کہ وہ شبہ کیا ہے کہنے لگے کہ قرآن میں آیا ہے وما ارسلنا من رسول الا بلسان قومہ اس آیت سے معلوم ہوا کہ رسول اور اس کی قوم کی زبان ایک ہوتی ہے اور حضور کی ہمزبان صرف قوم عرب تھی و معلوم ہوا کہ حضور کی قوم صرف اہل عرب تھے پس اس آیت سے ثابت ہوتا ہے کہ حضور کی بعثت صرف قوم عرب کی طرف تھی عام نہ تھی اور ایک دوسری آیت میں ارشاد ہے وما ارسلناک الا کافۃ للناس اس سے معلوم ہوا کہ حضور کی بعثت عام تھی تو ان دونوں آیتوں میں تعارض ہورہاہے میں نے کہا کہ کچھ بھی تعارض نہیں کیونکہ قرآن میں تو یہ آیا ہے وما ارسلنا من رسول الا بلسان قومھ یہ تو نہیں فرمایا بلسان امۃ