ملفوظات حکیم الامت جلد 10 - یونیکوڈ |
|
اور لفظ قوم ایک عربی لفظ ہے اس کے معنے برادری اور خاندان کے ہیں بلسان قومھ سے صرف اتنا ثابت ہوا کہ حضور کی برادری جو تھی وہ اہل عرب تھی عجمی آپ کی برادری نہ تھے مگر اس سے دوسری قوموں کے امتی ہونے کی کیسے نفی ہو گئی اور دوسری آیت میں سب کے امتی ہونے کا اثبات ہے پہلی آیت میں ایک بات کا ذکر ہے اور دوسری بات کا تو دونوں آیتوں میں تعارض کہاں ہوا ۔ ب ان مولوی صاحب کو اطمینان ہوا اور جاکر انہوں نے سید صاحب سے یہ جواب نقل کیا تو سید صاحب اس جواب کو سن کر بہت خوش ہوئے اور دریافت کیا کہ یہ جواب کس نے دیا ہے انہوں نے میرا نام لیا تو فورا گاڑی میں سوار ہوکر میرے پاس آئے اور بہت دیر تک بیٹھے باتیں کرتے رہے اس کے بعد سے سید صاحب برابر شہبات مجھ سے بیان کیا کرتے اور میں جواب دیا کرتا تھا جس سے ان کو شفا یوتی تھی ایک واقعہ ان کے انتقال کے بعد کا یاد آیا کہ ان کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے نے ان کا دیوان مرتب کرنا چاہا تو ان کے دو شعر میرے پاس بھجیے اور لکھا کہ ان اشعار کو میں نے ہندوستان کے بڑے بڑے شعراء کے پاس بھیجا کہ اس کی شرح کرو مگر کوئی بھی ان اشعار کی شرح پر قادر نہ ہوسکا بلکہ یہ جواب دیا کہ یہ اشعار مہمل ہیں میں نے ان کو مہمل کہتا مگر سید صاحب کو میں جانتا ہوں کہ وہ ایسے نہ تھے کہ یہ اشعار مہمل ہیں میں نے ان کو لکھا کہ اگر یہ شعر اور کسی کے ہوتے تو میں بھی ان کو مہمل کہتا مگر سید صاحب کو میں جانتا ہوں کہ وہ ایسے نہ تھے کہ مہمل شعر کہتے لہذا ان کا کلام مہمل نہیں ہوسکتا اس کے بعد میں نے اشعار کی شرح لکھ کر ان کو بھیج دی سنا ہے کہ اس شرح کو بے حد پسند کیا گیا اور بعینہ وہ شرح انہوں نے شائع کردی ۔ ( ملفوظ 226 )فرح باطنی کے موسم فرمایا اگر کسی کو بھادوں میں بخار آجائے اور وہ دوا کرے اور پھر آجائے تو کیا دوا پھر نہ کرے گا اور کیا مایوس ہوجائے گا تو جیسے ظاہری موسم ہیں اسی طرح باطنی موسم بھی ہیں تو اگر مثلا کبھی نماز میں جی لگے یا اور کوئی تغیر ہوتو