ملفوظات حکیم الامت جلد 10 - یونیکوڈ |
موقوف ہوکہ خود اس معصیت کو ظاہر کیا جائے تب تو اس صورت میں اس معصیت کا اظہار اپنے مربی پر جائز ہے جیسے کہ میں بعض مرتبہ دریافت کیا کرتا ہوں کہ معلوم ہوتا ہے تمہارے اندر کبر ہے اور اگر اس معصیت کا علاج اس کے دواعی اور جذبات کی اطلاع سے ہوجائے کیونکہ بعض اوقات ایسا بھی ہوجاتا ہے تو پھر خود اس معصیت کا اظہار جائز نہیں کیونکہ اس اظہار کی ضرورت نہیں جیسے کہ طبیب کو بھی مستور بدن کا دکھلانا اسی صورت میں جائز ہے کہ بغیر دکھلائے اس کا علاج نہ ہوسکے ۔ ( ملفوظ 230 ) کیفیت اعمال سے پیدا ہوتی ہے فرمایا کہ جو کیفیت اعمال پیدا ہوتی ہے کسی کے تصرف سے سلب نہیں ہوسکتی ۔ ( ملفوظ 231 ) شیخ کے پاس رہنے کا سب سے بڑا عمل فرمایا کہ شیخ کے پاس رہ کر سب سے بڑا عمل یہ ہے کہ شیخ کے دل پر اپنی طرف سے میل نی آنے دے اور اگر یہ کسی سے نہ ہوسکے تو پھر ایسا شخص شیخ کے پاس رہے نہیں ۔ چنانچہ میں جب حضرت حاجی صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر تھا وہاں بعضے کام ایسے بھی ہوئے جو میرے مذاق کے خلاف تھے مگر چونکہ شریعت کے خلاف کوئی کام نہ تھا اس لئے میں نہایت خوشی کے ساتھ ان کاموں میں شریک ہوا تاکہ حضرت کے دل پر اختلاف سے میل نہ آئے اور بعض لوگ حاجی صاحب کی خدمت میں ایسے بھی تھے جو اس کی پروانہ کرتے تھے اور حضرت کے خلاف مرضی کام کرتے تھے یہ مناسب نہیں ۔ ( ملفوظ232 )سابقہ خط منگوانے میں حکمت فرمایا یہ جو میرا معمول ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے حالات کا خط بھیجے تو اگر اس نے کوئی خط اس سے پہلے بھی میرے پاس بھیجا ہے تو ان پہلے خطوں میں