ملفوظات حکیم الامت جلد 10 - یونیکوڈ |
کی ذلت نہیں ہوتی وہ تو ان کی خوبی سمجھی جاتی ہے لیکن اگر علماء ویسی تواضع اختیار کریں تو اس سے دین کی ذلت ہوتی ہے لوگ انہیں ذلیل سمجھنے لگتے ہیں (ملفوظ 73) دیوان حافظ اور مثنوی سے مسئلہ فن کا استنباط جائز نہیں بسلسلہ کلام فرمایا کہ دیوان حافظ اور مثنوی شریف جیسی کتابوں میں اور فن کی دوسری کتابوں میں یہ فرق ہے کہ ان سے کوئی مسئلہ فن کا استنباط کرنا جائز نہیں ہاں پہلے فن کی کتابوں سے مسائل معلوم کر کے ان کی تائید ان کتابوں کے کی جاسکتی ہے ۔ (ملفوظ 74) حضرات صحابہ میں روحانی کیفیات غالب تھیں فرمایا کہ حضرات صحابہ میں روحانی کیفیات غالب تھیں اور متاخرین صوفیہ میں نفسانی یعنی مادی لیکن لطیف ۔ (ملفوظ 75) شیخ کی تعلیم کی اتباع کی ضرورت بسلسلہ کلام فرمایا کہ طریق کا مسئلہ تو یہ ہے کہ شیخ کی تعلیم کا اتباع کرے چاہے وہ سمجھ می آوے یا نہ آوے لیکن اس میں میری ایک ترمیم ہے جو اہل طریق سے منقول تو نہیں ہے لیکن ضروی ہے کیونکہ شریعت ایس چیز نہیں کہ بے سمجھے اس کے خلاف کرے ۔ اگر شیخ کی تعلیم میں کوئی خلجان ہو تو اول تو اس کو بطور خود دور کر دے اگر دور ہوجائے فبہا ورنہ شیخ سے ادب کے ساتھ ظاہر کردے ۔ اگر وہ سچا شیخ ہوگا تو سمجھائے گا بدل بتلائے گا ۔ اگر پھر بھی اطمینان نہ ہو تو اس شیخ کو چھوڑ دے لیکن بدوں گستاخی کئے جس کو حجرا جمیلا کہتے ہٰیں گو تحقیق اور جانچ کے بعد اگر شیخ کا انتخاب کیا جاتا ہے تو شاذ و نادر ہی ایسا خلجان واقع ہوتا ہے کیونکہ شیخ محقق کود تہمت سے بچنے کا خیال رکھتا ہے اور