ملفوظات حکیم الامت جلد 10 - یونیکوڈ |
|
یہ کہیں خواب تو نہ تھا مگر چٹائی پر دیکھا تو خون کے قطرے موجود تھے یہ وہ قطرے تھے جو بیدار بخت کے چہرے سے گرتے ہوئے ان کے والد نے دیکھے تھے ان قطروں کے دیکھنے سے وہ سمجھے کہ یہ بیداری کا واقعہ ہے اس قصہ کی خبر جب مولانا محمد یعقوب صاحب نانوتوی کے والد ماجد مولانا مملوک علی صاحب نے سنی تو وہ اس قصہ کی تحقیق کے لئے نانوتہ سے دیوبند تشریف لائے اور بیدار بخت کے والد صاحب سے اس قصہ کو سنا مولانا محمد یعقوب صاحب کے والد نے مولانا محمدیعقوب صاحب سے کہا اور مولانا محمد یعقوب صاحب نے مجھ سے یہ واقعہ بیان کیا اور بیدار بخت کے والد بھی بزرگ اور تہجد گذار تھے اس حکایت کے سب راوی عالم اور بزرگ ہیں بجز میرے ۔ (ملفوظ 154) بے پروائی جملہ مفاسد کی جڑ ہے فرمایا بے پروائی کو لوگ دین کے خلاف نہیں سمجھتے حالانکہ بے ٌپروائی جڑ ہے مفاسد کی ۔ (ملفوظ 155) عورتوں سے مناظرہ کی ممانعت فرمایا عورتوں سے کبھ (ملفوظ 156 ) مولانا محمد یعقوب صاحب کا علمی نکتہ فرمایا مولانا محمد یعقوب صاحب نے بڑی ٌپاکیزہ بات فرمائی کہ انبیاء علیہم السلام مثل حکماء کے ہیں اور انبیاء علیہم السلام نے جو اعمال کی خاصتیں بیان کی ہیں یہ ایسی ہیں کہ جیسے اطباء نے ادویہ کے خواص بیان کئے ہیں کہ مثلا گل بنفشہ میں یہ خاصیت ہے اور فلاں دوا کا یہ اثر ہے سو ظاہر ہے کہ اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ اگر اس کیساتھ کوئی مضاد چیز بھی استعمال کی جاوے تب بھی وہی اثر ظاہر ہوگا بلکہ اس خاصیت کا ظہور مقید ہوتا ہے بعض شروط کے ساتھ اگر وہ