ملفوظات حکیم الامت جلد 10 - یونیکوڈ |
|
( ملفوظ 187 ) خطوط میں بچوں کی طرف سے لکھتے ہوئے سلام کا جواب دریافت کیا گیا کہ خطوط کے اندر جو سلام لکھا ہوا آتا ہے مثلا لکھتے ہیں السلام علیکم تو اس کے جواب میں وعلیکم السلام لکھنا چاہئے یاالسلام عیلکم ہی لکھ دینا کافی ہے فرمایا فقہاء نے دونوں کو ( یعنی وعیلکم السلام اور السلام علیکم کو ) کافی لکھا ہے فرمایا کہ بعض بچوں کی طرف سے خطوط میں جو سلام لکھا ہوا آتا ہے تو عام عادت تو یہ ہے کہ اس سلام کے جواب میں صرف دعا لکھ دیتے ہیں مگر میرے نزدیک اس سے جواب ادا نہیں ہوتا اس لئے میں تو سلام اور دعاء دونوں لکھتا ہوں لیکن اگر وہ سلام بچہ نے لکھوایا ہو کسی بڑے نے اس کی طرف منسوب کر دیا ہو تو اس کا جواب ہی واجب نہیں ۔ ( ملفوظ 188 ) حرم کے اندر درخت لگانے کے سوال کا جواب ایک بار حضرت والا کی خدمت مٰں حرم کے اندر درخت لگانے کے متعلق ایک سوال آیا تھا اور اس کے متعلق حضرت ولا کچھ فرمارہے تھے ۔ اس موقع پر یہ بھی فرمایا کہ اس کا جزئیہ تو کسی کتاب میں جلدی کیا ملے گا مگر مصلحت اس میں ہے کہ جس مسئلہ کا بھی جواب دیا جاوے کتاب میں جزئیہ دیکھ کر جواب کل لوگ جوابات میں کیا کہا گڑبڑ کریں گے کیونکہ بوجہ علم وفہم میں کمی کے تحقیقق کا درجہ تو ان کو حاصل ہی نہیں اور کسی کی تقلید کرنے میں عار آئے گی تو جو کچھ اس کا حشر ہوگا وہ ظاہر ہے وہ یہ کہ گمراہی پھیلے گی اور اگر جزئیہ نہ ملے تو جواب سے عذر کرد یا جاوے ۔ ( ملفوظ 189 ) اکسیر کے متعلق فرمایا کہ بعض بزرگوں کے متعلق سنا گیا ہے کہ ان کو کسی نے اکسیر دی