ملفوظات حکیم الامت جلد 10 - یونیکوڈ |
موجود تھے وہ آگے بڑھے اورمجھ سے پوچھا کہ یہ معاملہ کیا بیع میں تو داخل نہیں مجھے فورا تنبہ ہوا ۔ میں نے کہا کہ خیال نہیں رہا ۔ یہ معاملہ تو واقعی بیع میں داخل ہے جو مسجد میں جائز نہیں ۔ پھر میں نے ان صاحب کو جن سے معاملہ ہوا تھا ریزگاری واپس کرکے کہا کہ میں اب اس معاملہ کو فتح کرتا ہوں ۔ پھر میں نے کہا کہ مسجد سے باہر چلو وہاں پھر اس معاملہ کو ازسر نو کریں گے چنانچہ مسجد سے باہر آکر اور روپیہ دیکر میں نے پھر ان سے ریزگاری لے لی ۔ مولوی محمد رشید کی اس بات سے میرا جی خوش ہوا کیونکہ ظاہر کرنا تو ضروری ہی تھا لیکن انہوں نے نہایت ادب ظاہر کیا ۔ یہ پوچھا کہ کیا یہ بیع میں تو داخل نہیں ۔ ایسے ہی حیدر اباد میں مخر یار جنگ نے کیا ۔ میں نے وعظ میں ایک مضمون بیان کیا جو محض نکتہ تھا استدلال ہے میں ہنسنے لگا اور یہ کہا کہ یہ استدلال نہ تھا یہ تو لطیفہ تھا ۔ گو جب میں یہاں آیا تو میں نے اس لطیفہ کو بھی ایسا لباس پہنا دیا کہ وہ سچ مچ استدلال ہوگیا گو مجھے ان کا ادب بہت بسند آیا ۔ یہی تو ایک چیز ہے ۔ وعظ اسرار العبادہ میں اس کی تفصیل شائع ہوئی ہے ۔ (ملفوظ 49) مسلم لیگ اور کانگریس کی شرکت سے متعلق جامع جواب ایک صاحب نے اس مضمون کی جو حضرت اقدس نے مسلم لیگ اور کانگریس کی شرکت کے متعلق تحریر فرمایا ہے تعریف کی کہ بہت ہی گٹھا ہوا اور سب پہلوؤں کا جامع مضمون ہے ۔ فرمایا کہ میں دعوٰی تو کرتا نہیں کیونکہ یہ میرا منہ کہاں لیکن سچی بات یہ ہے کہ وہ تو وہبی عبارت ہے کیونکہ رات کو دو بجے دفعتہ بلا کسی خاص داعیہ کے خود بخود قلب میں تقاضا پیدا ہوا کہ اس وقت اٹھ کر لکھ اور میں ایسی وقت بیٹھ کر بیساختہ جو عبارت ذہن میں اتی چلی گئی بلا تامل قلم