ملفوظات حکیم الامت جلد 10 - یونیکوڈ |
|
خوشی سے مان لے گا تو ایسی سفارش میں کچھ حرج نہیں اور اگر یہ گمان ہوکہ وہ سفارش کرنے والے کے خلاف نہ کرنے پر مجبور ہوگا تو سفارش سے ایسا اثر ڈالوانا جائز نہیں ۔ ( ملفوظ 159 ) قدرت اور عجز کے احکام جدا ہیں آگرہ سے ایک خط آیا کہ یہاں پر ہندؤں نے بہت تنگ کر رکھا ہے نماز کے وقت مسجد کے دروازوں پر آکر شور وغل کرتے ہیں ایسی صورتوں میں کیا کیا جاوے جواب لکھا کہ سوال نا تمام ہے یہ لکھنا بھی ضروری ہے کہ مسلمان کیا کیا تدبیر کرسکتے ہیں اور کس تدبیر میں کیا کیا ضرر ہے اور کس کس ضرر کے متحمل ہوسکتے ہیں تب جواب دیا جاوے کیونکہ قدرت کے وقت اور حکم ہے اور عجز کے وقت اور حکم ۔ ( ملفوظ 160 ) حضرت حکیم الامت کا حضرت حاجی صاحب کا ہم مذاق ہونا حضرت حاجی صاحب کی جو ہمارے حضرت پر عنایتیں تھیں اس کا تذکرہ خود حضرت والا فرمارہے تھے اس میں فرمایا کہ زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ بحمد اللہ تعالٰی کسی وقت کسی موقع پر حضرت کو میری طرف سے کسی قسم کی کوئی گرانی نہیں ہوئی ۔ اور حضرت حاجی صاحب میرے متعلق یہ سمجھتے تھے اور فرماتے بھی تھے کہ یہ بالکل میرے مذاق کے موافق ہے بس جو میرا مذاق ہے وہی اس کا ہے ۔ ( ملفوظ 161 )ایک اچھی بات ایک صاحب نے عرض کیا کہ آپ جب میرے گھر میں بیمار تھے اس وقت جو جو لوگ مجھ سے دریافت کرتے تھے ان سب سے یہی کہہ دیتا تھا کہ اب