Deobandi Books

حضرت مولانا اسماعیل ریحان صاحب ۔ کالم ۔ 2016

6 - 102
صحیح ابن حبان۔ایک عظیم علمی کارنامہ(۲)
ابن حبان اس کام کی ضرورت کاذکر کتاب کے مقدمے میں تفصیل سے کیاہے جس کامفہوم یہ ہے کہ انہوں نے دیکھاکہ روایات کی اسناد بکثرت ہیں اوران میں سے صحیح اورضعیف کی پہچان کرنے والے اتنے کم ہیںکہ صحیح روایات کو لکھنا چھوڑدیاگیاہے اوراجنبی گڑبڑ قسم کی روایات پسندیدہ بن گئی ہیں،انہوں نے یہ بھی دیکھاکہ سنت کو جمع کرنے والے معروف ومقبول ائمہ نے روایات کی کئی کئی سندوں کو ذکر کیا ہے اورایک ہی روایت کومختلف الفاظ سے نقل کیا ہے تاکہ طلبہ اپنے حسبِ پسند الفاظ کویادکرلیں۔ یہ دیکھ کرانہوں نے صحیح السند روایات میں سے آسان ترین الفاظ والی روایات کولیاہے تاکہ طلبہ اسے آسانی سے یادکرسکیں۔انہوں نے اس پر بھی غور کیاکہ استفادہ کرنے والوں کوحسبِ مطلب روایت تلاش کرنا کیسے آسان رہے گا۔
ابن حبان نے اسلامی شریعت کو جس گہرائی سے دیکھاتھا،اس کے مطابق ایک مسلمان کواپنی زندگی میں ہر وقت ،سب سے زیادہ ضرورت چارچیزوں کی پڑتی ہے۔کونساکام کرنا ضروری ہے؟ کونسا کام کرناممنوع ہے؟ کونسی باتوںکو عقیدے کے طورپرجانناضروری ہے؟کون سے کام ہیںجو مباح ہیں،یعنی شریعت نے ان کاحکم دیاہے نہ ان سے منع کیاہے؟
ان چارچیزوں کے بعدپانچویں چیز یہ ہے کہ جو کام جونبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انفرادی طورپر کیے ہیں ،ان میں اتباع کالائحہ عمل کیاہے؟
ابن حبا ن کی پوری کتاب انہی پانچ نکات پر قائم ہے ۔قارئین سمجھ سکتے ہیں کہ آج بھی ان سوالات کی اہمیت اسی طرح قائم ہے اوراس لحاظ سے ابن حبان کی محنت بھی اسی طرح اہم ہے۔
ابن حبان کتاب کے مقدمے میں فرماتے ہیں:
میں نے کتاب کوپانچ حصوں میں تقسیم کیا ہے:
٭ وہ احکام جن کاحکم اللہ نے اپنے بندوں کودیاہے۔(نماز ،روزہ ،حج ،زکوٰۃ، قربانی،جہاد)
٭وہ کام جن سے اللہ نے منع کیا ہے۔(شراب،سود، چوری،قمار،بدکاری،جھوٹ،ظلم)
٭وہ باتیں جنہیں جانناضروری ہے۔(وحی،گزشتہ انبیائے کرام پرایمان اوران کے صحیح السندحالات، معجزات،نبوی پیش گوئیاں،قبر،حشر)
٭وہ کام جنہیں کرناجائز ہے۔
٭وہ کام جونبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  نے انفرادی طورپر کیے ہیں۔
ابن حبان تفصیل سے بتاتے ہیں کہ ان پانچ نکات میں پورادین کس طرح آجائے گا۔ ان میں سے صرف پانچویں نکتے(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے انفرادی اعمال) کے چند ذیلی عنوانات قارئین کی دلچسپی کے لیے پیش ہیں۔
٭وہ کام جونبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اورآپ کی اُمت دونوں پرفرض ہیں۔
٭وہ کام جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیے اوراُمت کے قائدین کے لیے مستحب ہیں۔
٭وہ کام جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیے اورہراُمتی کے لیے مستحب ہیں۔
٭وہ کام جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فقط ایک بارکیے۔
٭وہ کام جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے  مشرکین کی مخالفت کے لیے کیے۔
٭وہ کام جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی عارضی سبب سے کیے ،پھر وہ سبب ختم ہوگیاتواس کام کو ترک کردیا۔
ابن حبان نے اس طرح کی پچاس انواع بیان کرکے ہر ایک کے تحت الگ الگ احادیث نقل کی ہیں۔جس سے ابن حبان کی فقیہانہ نگاہ اورحسنِ ترتیب کااندازہ ہوسکتاہے۔
ابن حبان کی یہ ترتیب عام فقہاء ومحدثین کی تبویب(کتاب الایمان، کتاب الطہارۃ، کتاب الصلوٰۃ، کتاب الزکوٰۃ اورکتاب الحج ،الخ) سے مختلف ہے۔ اس کافائدہ الگ ہے۔دیگر کتب کافائدہ اپنی جگہ ہے۔ یہ عظیم الشان کاوش علمائے اسلام میں بہت مقبول رہی ،اس لیے گزشتہ ایک ہزاربرس کے اسلامی لٹریچر میں اس کے حوالے جابجادکھائی دیں گے۔
تاہم آٹھویں صدی ہجری میں ایک عالم علامہ علی بن بلبان نے صحیح ابن حبان کی اس ترتیب کو عام کتبِ حدیث کے طرزپرڈھال دیاتاکہ عام علماء وطلبہ جوترتیبِ مشہور ہ کے عادی ہیں،اس سے زیادہ آسانی کے ساتھ مستفید ہوسکیں۔ہوابھی یہی اورلوگوںنے آسان سمجھ کراصل صحیح ابن حبان کی جگہ ،اسی نئی ترتیب والی کتاب کونقل کرنا شروع کردیا۔ جب طباعت کادورشروع ہوا،تو اصل کتاب کی جگہ یہی نئی ترتیب والی کتاب مشہور ہوگئی۔
علی بن بلبان کی یہ کوشش اپنی جگہ قابلِ قدرتھی ۔مگرحقیقت یہ ہے کہ اس سے صحیح ابنِ حبان کی انفرادیت ختم ہوگئی ۔اورجس مقصد کے لیے انہوںنے عرق ریزی اوردماغ سوزی کی تھی ،وہ اس نئی ترتیب میں حاصل نہیں کیاجاسکتا۔ 
ہمار ے دوست مولانامحمدالطاف میمن صاحب ،علامہ ابن حبان سے غیرمعمولی عقیدت رکھنے والوں میں سے ایک ہیں۔ ان کی ایک مدت سے یہ خواہش تھی کہ علامہ موصوف کی کتاب اپنی اصل شکل میں اُمت کے ہاتھوں میں دوبارہ آئے۔اللہ نے انہیں توفیق دی کہ انہوںنے زرِ کثیر خرچ کرکے پاکستان میں پہلی بار صحیح ابن حبان کواس کی اصل شکل میں طبع کیا۔ اللہ تعالی انہیں بہترین جزائے خیر عطافرمائے۔امید ہے کہ اہلِ علم اس علمی محنت کی قدردانی کریں گے اوراس سے خوب فائدہ اٹھائیں گے۔کتاب’’ ادارۃ النور ،بالمقابل جامعہ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن ،کراچی‘‘ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
یہاں راقم یہ کہے بغیر نہیں رہ سکتاکہ اپنے دورکے اتنے بڑے عالم اورامام علوم وفنون کاہمارے ہاں کوئی خاص تعارف نہیں ہے۔ صحیح ابن حبان کے علاوہ ابن حبان کی’’السیرۃ النبویہ والخلفاء‘‘ بھی  بڑی عمدہ کتاب ہے جو ہرمسلمان کے لیے کارآمد ہے۔بڑی سعادت کی بات ہوگی اگر کوئی عالم اس کا اردوترجمہ کرکے اسے جلداز جلد لوگوں تک پہنچائے۔راقم اپنی بے پناہ مصروفیات کی وجہ سے اس کام لیے وقت نکالنے کی گنجائش بالکل نہیں پاتا۔مگر کام توبہرحال کرنے کاہے۔ ہمارے کتنے ایسے ذی استعداد فضلاء ہیں جو دورے اورتخصص میں ممتاز کادرجہ حاصل کرکے بھی علمی کاموں سے بالکل الگ تھلگ ہوگئے ہیں۔اگر ایساکوئی دوست اسی انداز میں علمی کاموں سے ناطہ جوڑلے تویہ اس کے لیے باعثِ اجر اوراُمت کے لیے بے حدمفید ہوگا۔ اسلاف کی علمی محنت کوسامنے لانا وقت کی انتہائی اہم ضرورت ہے۔ جس طرح مولانامحمدالطاف میمن  نے ’’صحیح ابن حبان ‘‘کی اشاعت  کرکے اس میں ایک خطیر حصہ ڈالاہے، باقی ساتھیوں کوبھی اپنی استعداداوراستطاعت کے مطابق ضرورڈالناچاہیے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 استاذ القراء کاسفرِ آخرت 1 1
3 فنا فی القرآن 2 1
4 مثالی استاذ 3 1
5 استاذ گرامی کی کچھ یادیں 4 1
6 صحیح ابن حبان۔ایک عظیم علمی کارنامہ(۱) 5 1
7 صحیح ابن حبان۔ایک عظیم علمی کارنامہ(۲) 6 1
8 پاک بھارت جنگ کے امکانات …اورمعرکۂ پانی پت 7 1
9 رمضان اورقرآن 8 1
10 سقوطِ خلافت کی دل خراش یادیں(۱) 9 1
11 سقوطِ خلافت کی دل خراش یادیں(۲) 10 1
12 سقوطِ خلافت کی دل خراش یادیں(۳) 11 1
13 اورنگ زیب عالمگیر کاروشن کردار [1] 12 1
14 اورنگ زیب عالمگیر کاروشن کردار (۲) 13 1
15 اورنگ زیب عالمگیر،سیکولر لابی ،اورچند حقائق 15 1
16 اورنگ زیب عالمگیر،سیکولر لابی ،اورچند حقائق (۲) 16 1
17 اورنگ زیب عالمگیر،سیکولر لابی ،اورچند حقائق (۳) 17 1
18 سیرتِ نبویہ کے جلسے اورواعظین کے لیے لمحۂ فکریہ 18 1
19 ترک عوام جنہوںنے تاریخ بدل دی 19 1
20 اسلام میں جہاد کاتصور…اسلامی نظریاتی کانفرنس کااجلاس 20 1
21 نعمتوں کی ناقدری 21 1
22 یوم پاکستان اوردینی مدارس 22 1
23 دسمبر سے دسمبر تک 23 1
24 تاریخِ اندلس کاآخری باب (۱) 24 1
25 تاریخِ اندلس کاآخری باب (۲) 25 1
26 تاریخِ اندلس کاآخری باب (۳) 26 1
27 تاریخِ اندلس کاآخری باب (۴) 27 1
28 اکبر اوردینِ الہٰی 28 1
29 اللہ کی امانت (۱) 29 1
30 اللہ کی امانت (۲) 30 1
31 شیخ النمر کی سزائے موت 31 1
32 سمندری شیر(1) 32 1
33 سمندری شیر(2) 33 1
34 سمندری شیر(3) 34 1
35 ایک دن بھاولپور میں 35 1
36 ایدھی صاحب 36 1
37 فیصل آباد میں پندرہ گھنٹے 37 1
38 فیصل آباد میں پندرہ گھنٹے (۲) 38 1
39 فضلائے مدارس کی کھپت ۔ایک سنجیدہ مسئلہ (۱) 39 1
40 مدارس کے فضلاء ۔ایک سنجیدہ مسئلہ (۲) 40 1
41 صحبتِ یا رآخر شد 41 1
42 صحبتِ یا رآخر شد(۲) 42 1
43 حفاظت ِ دین کی کوششیں۔کل اورآج 43 1
44 حفاظت ِ دین کی کوششیں۔کل اورآج(۲) 44 1
45 انصاف زندہ ہے 45 1
46 جرمنی اورعالم اسلام(۱) 46 1
47 عالمی جنگیں اورصہیونی سازشیں (1) 49 1
48 عالمی جنگیں اورصہیونی سازشیں (2) 50 1
49 عالمی جنگیں اورصہیونی سازشیں (3) 51 1
50 عالمی جنگیں اورصہیونی سازشیں (4) 52 1
51 پہلی عالمی جنگ سے تیسری عالمی جنگ تک(1) 53 1
52 پہلی عالمی جنگ سے تیسری عالمی جنگ تک(2) 54 1
53 پہلی عالمی جنگ سے تیسری عالمی جنگ تک(3) 55 1
54 پہلی عالمی جنگ سے تیسری عالمی جنگ تک(4) 56 1
55 کشمیر…جنتِ ارضی یامقتلِ انسانیت 57 1
56 کشمیر…جنتِ ارضی یامقتلِ انسانیت (۲) 58 1
57 ایک قابلِ توجہ مسئلہ 59 1
58 کس منہ سے(۱) 60 1
59 کس منہ سے(۲) 61 1
61 سفر وسیلۂ ظفر 62 1
62 لاہور اور قصور میں یادگار لمحے 63 1
63 لاہور اور قصور میں یادگار لمحے (۲) 64 1
64 ابوالفضل ،مرزاعزیزالدین اورحضرت مجدد(۱) 65 1
65 ابوالفضل ،مرزاعزیزالدین اورحضرت مجدد(۲) 66 1
66 ابوالفضل ،مرزاعزیزالدین اورحضرت مجدد(۳) 67 1
67 ابوالفضل ،مرزاعزیزالدین اورحضرت مجدد(۴) 68 1
68 مصطفی کمال سے طیب اردگان تک (1) 69 1
69 مصطفی کمال سے طیب اردگان تک (۲) 70 1
70 مصطفی کمال سے طیب اردگان تک (۳) 71 1
71 بانی ٔ رُہتاس 72 1
72 بانی ٔ رُہتاس (۲) 73 1
73 بانی ٔ رُہتاس (۳) 74 1
74 شہ سواری اورتیراندازی 75 1
75 شام کی صورتحال اورمستقبل کے خطرات 76 1
76 تبدیلی کی کوشش(۱) 77 1
77 تبدیلی کی کوشش(۲) 78 1
78 کیا تاریخ غیراسلامی علم ہے ؟(۱) 79 1
79 کیا تاریخ غیراسلامی علم ہے ؟(۲) 80 1
80 کیا تاریخ غیراسلامی علم ہے ؟(۳) 81 1
81 تطہیر الجنان۔ایک لاجواب شاہکار 82 1
82 تہذیب حجاز ی کامزار(1) 83 1
83 تہذیب حجاز ی کامزار (2) 84 1
84 تہذیب حجاز ی کامزار (3) 85 1
85 تہذیب حجاز ی کامزار (4) 86 1
86 تہذیب حجاز ی کامزار (5) 87 1
87 تہذیب حجاز ی کامزار (6) 88 1
88 تہذیب حجاز ی کامزار (7) 89 1
89 یہود الدونمہ ۔ایک خفیہ تباہ کن تحریک (۱) 90 1
90 یہود الدونمہ ۔ایک خفیہ تباہ کن تحریک (۲) 91 1
91 یہود الدونمہ ۔ایک خفیہ تباہ کن تحریک (۳) 92 1
92 یوسف بن تاشفین(۱) 93 1
93 یوسف بن تاشفین(۲) 94 1
94 یوسف بن تاشفین(۳) 95 1
95 جرمنی اورعالم اسلام (۲) 47 1
96 جرمنی اورعالم اسلام (۳) 48 1
97 شیخ محمد بن عبدالوہاب ،آلِ سعود اورایرانی حکومت 96 1
98 گجرات …مودی اورمحمود بیگڑا 97 1
99 گجرات …مودی اورمحمود بیگڑا (۲) 98 1
100 خود احتسابی اور سروے کا طریقِ کار 99 1
101 اونچی اڑان 100 1
102 محمد بن اسحق،ان کی سیرت اوران کے ناقدین 101 1
103 محمد بن اسحق،ان کی سیرت اوران کے ناقدین (۲) 102 1
104 اورنگ زیب عالمگیر کاروشن کردار (۳) 14 1
Flag Counter