سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
نامی مقام پرتھے ٗ اتفاقاً اسی وقت وہاں سے ’’جنوں‘‘کی ایک جماعت کاگذرہوا،اس وقت آپؐ تلاوتِ قرآن میں مشغول تھے ، جنوں نے آپؐسے قرآن سناتواسی جگہ رک گئے اوردیرتک قرآن سنتے رہے… اورپھراسلام بھی قبول کیا… سورۃ الجن کی ابتدائی آیات ٗنیزسورۂ احقاف کی آیات ۲۹تا۳۱میں اسی واقعہ کی طرف اشارہ ہے۔(۱) اورپھرنبوت کے دسویں سال ماہِ ذوالقعدہ میں آپﷺواپس مکہ پہنچ گئے، جہاں موسمِ حج کے آغازکے ساتھ ہی ٗ حج کی غرض سے دوردرازکے علاقوںسے آنے والے مختلف قبائل نیزمتعددشخصیات کو آپؐنے دینِ اسلام کی طرف دعوت دی،جس پران کی طرف سے ملاجلاردِعمل سامنے آیا…!! ------------------------------ (۱) قل أوحی الیّ أنہ استمع نفرمن الجنّ فقالوا انا سمعنا قرآناً عجبا… (الجن؛۱) واذصرفناالیک نفراً من الجنّ یستمعون القرآن…(الأحقاف ؛ ۲۹۔۳۱)