سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
سازش کی جاتی، نیز ایک بارجب آپ ﷺبیت اللہ کے قریب نمازکے دوران اپنے رب کے سامنے حالتِ سجودمیں تھے ٗتوچندبدبختوں نے اونٹ کی اوجڑی لاکرآپؐکی پشت مبارک پرڈال دی،جس کے بوجھ اوروزن کی وجہ سے آپﷺکافی دیرتک کوئی حرکت نہ کرسکے… جبکہ نجاست وغلاظت اوربدبوکی تکلیف اس کے علاوہ تھی…!! ٭…مزیدیہ کہ آپﷺکوان جسمانی اذیتوں اورتکلیفوں کے علاوہ ہرقسم کی ذہنی ونفسیاتی تکلیف پہنچانے میں بھی ان ظالموں اوربدبختوں نے کوئی کسراٹھانہ رکھی… چنانچہ کبھی آپؐکو’’دیوانہ‘‘کہاگیا،جیساکہ قرآن کریم میں اسی طرف اشارہ ہے: {وَقَالُوا یَا أیُّھَا الَّذِي نُزِّلَ عَلَیہِ الّذِکرُ اِنَّکَ لَمَجْنُون} (۱) ترجمہ:(انہوں نے کہاکہ اے وہ شخص جس پرقرآن نازل کیاگیاہے ٗیقیناتوتوکوئی دیوانہ ہے) کبھی کہتے کہ یہ قرآن تونعوذباللہ اس شخص نے خودہی لکھوالیاہے اوراللہ کی طرف اس کی جھوٹی نسبت کردی ہے،جیساکہ قرآن کریم میں ارشادہے:{وَقَالُوا أسَاطِیرُ الأوّلِینَ اکْتَتَبَھَا فَھِيَ تُمْلَیٰ عَلَیہِ بُکرَۃً وّ أصِیلَا} (۲) ترجمہ:( اوریہ بھی کہاکہ یہ تومحض گذشتہ لوگوں کے افسانے ہیں ٗ جواس نے لکھارکھے ہیں ٗ بس وہی صبح وشام اس کے سامنے پڑھے جاتے ہیں) اورکبھی بطورِاستہزاء وتمسخریوں کہتے ہیں کہ یہ کیساعجیب رسول ہے جوکھاتاپیتااوربازاروں میں گھومتاپھرتاہے…؟ چنانچہ قرآن کریم میں ارشادہے:{وَقَالُوا مَا لِھٰذا الرّسُولِ یَأکُلُ الطَّعَامَ وَیَمْشِي فِي الأسْوَاقِ …} (۳) ترجمہ:(اورانہوں نے کہاکہ یہ کیسارسول ہے؟ جوکھاناکھاتاہے اوربازاروں میں چلتاپھرتاہے؟) ------------------------------ (۱) الحجر[۶] (۲) الفرقان[۵] (۳) الفرقان[۷]