سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
دس اشخاص اندرجاتے …اورنمازپڑھ کرنکل آتے…یہ سلسلہ لگاتارجاری رہا…اس لئے تدفین منگل اوربدھ کی درمیانی شب ٗ یعنی وفات کے تقریباً بتیس گھنٹے بعدعمل میں آئی۔ آپﷺکے جسم اطہرکوحضرت علی بن ابی طالب ٗ حضرت عباس بن عبدالمطلب ٗ اوران کے بیٹوں یعنی فضل بن عباس اورقُثَم بن عباس ٗ نیزآپﷺکے ایک آزادکردہ غلام ’’شُقران‘‘ (رضی اللہ عنہم اجمعین)نے مل کرقبرشریف میں اتارا۔ (۱) اللہم صل وسلم وبارک علیٰ عبدک ورسولک محمد،وعلیٰ آلہٖ واصحابہٖ اجمعین برحمتک یاارحم الراحمین۔ ------------------------------ (۱) السیرۃ النبویۃ لابن ہشام ،۴/۴۱۸۔ الحمدللہ آج بتاریخ۷/ربیع الاول۱۴۳۵ھ ، مطابق ۸/ جنوری۲۰۱۴ء بروزبدھ یہ باب مکمل ہوا۔ رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا اِنّکَ أنتَ السَّمِیعُ العَلِیمُ ، وَتُب عَلَینَا اِنَّکَ أنتَ التَوَّابُ الرَّحِیم