سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
کسی کونقصان نہ پہنچائے…کسی کاحق نہ دبائے…کسی کوتکلیف نہ پہنچائے… نہ تواپنی زبان سے …اورنہ ہی اپنی کسی حرکت سے… دوردرازکے علاقوں سے آئے ہوئے یہ لوگ یہ تمام مناظردیکھتے…اورمتأثرہوئے بغیرنہ رہ سکتے…اورپھرواپس اپنے علاقوں میں جاکراپنے قبائل اورخاندان والوں کوبھی اس بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ، جس پروہ سب بھی متأثرہوتے…اوریوں اُس دورمیں لوگ بہت بڑی تعدادمیں فوج درفوج مسلمان ہوتے چلے گئے…چنانچہ اسی کایہ نتیجہ تھاکہ محض ایک سال قبل یعنی ہجرت کے آٹھویں سال فتحِ مکہ کے تاریخی موقع پررسول اللہﷺ کے ہمراہ آپؐ کے جاں نثارساتھیوں کی تعداددس ہزارتھی،اورپھرمحض اگلے ہی سال یعنی ہجر ت کے نویں سال غزوۂ تبوک کے موقع پرآپؐ جب اپنے لشکرکی قیادت کرتے ہوئے مدینہ سے تبوک کی جانب رواں دواں تھے تب یہ تعدادتیس ہزارتک جاپہنچی تھی…اورپھرمحض اگلے ہی سال یعنی ہجرت کے دسویں سال آپؐ کے ہمراہ حجۃ الوداع کے یادگارموقع پرجوصحابۂ کرام شریک تھے ان کی تعدادایک لاکھ سے تجاوزکرچکی تھی…!! ٭…٭…٭ ------------------------------ الحمدللہ آج بتاریخ۲۷/محرم ۱۴۳۵ھ ، مطابق ۳۰/ نومبر۲۰۱۳ء بروزہفتہ یہ باب مکمل ہوا۔ رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا اِنّکَ أنتَ السَّمِیعُ العَلِیمُ ، وَتُب عَلَینَا اِنَّکَ أنتَ التَوَّابُ الرَّحِیم