سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
رسول اللہﷺکے حکم کی تعمیل میں حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اسلامی لشکرکی قیادت کرتے ہوئے دشمن کی جانب پیش قدمی کرنے لگے،آمناسامناہوا، کافی سنسنی خیزاوراعصاب شکن قسم کی جنگ لڑی گئی۔ اس موقع پریہودی فوج کی قیادت ’’مرحب‘‘نامی شخص کررہاتھا ٗجس کابڑارعب اوردبدبہ تھا…جس کی بہادری کے بڑے چرچے تھے…مزیدیہ کہ وہ اُس دورکابڑانامی گرامی پہلوان بھی تھا…چنانچہ اس نے انتہائی غروروتکبرکے ساتھ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو للکارا، جواب میں حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس پرایسابھرپوروارکیاکہ غروروتکبرکاوہ پتلا… پلک جھپکتے میںہی زمیں بوس ہوگیا… اورپھرآخرتمام شہر’’خیبر‘‘مسلمانوں کے ہاتھوںفتح ہوگیا،اوررسول اللہﷺ اپنے لشکرسمیت کامیاب وکامران واپس مدینہ تشریف لے آئے۔ ٭٭٭ ------------------------------ الحمدللہ آج بتاریخ۳/ذوالحجہ ۱۴۳۴ھ ، مطابق۸/اکتوبر۲۰۱۳ء بروزمنگل یہ باب مکمل ہوا۔ رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا اِنّکَ أنتَ السَّمِیعُ العَلِیمُ ، وَتُب عَلَینَا اِنَّکَ أنتَ التَوَّابُ الرَّحِیم