سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
بِاللّہِ شَیْئاً وَّ لَا یَسْرِقنَ وَلَا یَزنِینَ وَ لَا یَقْتُلنَ أولادَھُنّ وَلَایَأتِینَ بِبُھْتَانٍ یّفتَرِینَہٗ بَینَ أیدِیھِنَّ وَ أرجُلھِنَّ ولَا یَعصِینَکَ فِی معرُوفٍ فَبَایِعھُنّ واستَغفِرلَھُنَّ اللّہَ اِنّ اللّہَ غَفُورٌ رَحِیم} (۱) مقصدیہ کہ آپ ﷺعورتوں سے جب کبھی بیعت لیاکرتے تواس وقت الفاظ یہی ہوا کرتے تھے جواس آیت میں مذکورہیں،اورجن کاتعلق فقط عقیدہ وایمان اوراخلاقیات سے ہے ،دینِ اسلام یاپیغمبرِ اسلام کی حفاظت کی خاطرجنگ یاقتال کااس میں کوئی تذکرہ نہیںہے۔ جبکہ دوسری بیعت کے موقع پردینِ اسلام نیزپیغمبرِاسلام کی حفاظت کی خاطرہرقسم کی جنگ لڑنے یاقربانی دینے پرآمادہ رہنے کی بیعت بھی لی گئی۔کیونکہ بدلی ہوئی صورتِ حال میں اب وقت کا تقاضایہی تھا۔ ------------------------------ (۱) سورۃ الممتحنہ آیت :۱۲۔ الحمدللہ آج بتاریخ ۴/ذوالقعدہ۱۴۳۳ھ ، مطابق ۲۰/ستمبر۲۰۱۲ء بروزجمعرات یہ باب مکمل ہوا۔ رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا اِنّکَ أنتَ السَّمِیعُ العَلِیمُ ، وَتُب عَلَینَا اِنَّکَ أنتَ التَوَّابُ الرَّحِیمُ