خدا کے لئے خطا ثابت کرنا
(حقیقت الوحی ص۱۰۳، خزائن ج۲۲ ص۱۰۶) مرزا قادیانی پر وحی آتی ہے: ’’انی مع الرسول اجیب اخطی واصیب‘‘ یعنی خدا کہتا ہے کہ میں رسول کے ساتھ ہوں اور جواب دیتا ہوں جس میں کبھی خطا کرتا ہوں اور کبھی صواب۔
خدا کے لئے اولاد ثابت کرنا
(حقیقت الوحی ص۸۶، خزائن ج۲۲ ص) مرزا قادیانی پر وحی آتی ہے: ’’انت منی بمنزلۃ ولدی‘‘ یعنی اے مرزا قادیانی تو میرے بیٹے کے قائم مقام ہے۔ نوٹ مرزا کی مشرکیت اس وحی سے ظاہر ہے کہ خدا کا کوئی ولد نہیں لم یتخذ صاحبۃ ولا ولدا اور نہ کبھی خطا کرتا ہے۔ لا یضل ربی ولا ینسیٰ
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی شان میں گستاخیاں
(غور سے ملاحظہ فرمائیں)
(ازالہ اوہام ص۳۰۳، خزائن ج۳ ص۲۵۴) ’’حضرت ابن مریم اپنے باپ یوسف نجار کے ساتھ بائیس برس تک نجاری کا کام کرتے تھے۔‘‘
نوٹ… حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا کوئی باپ نہ تھا اور نہ حضرت مریم کا کوئی شوہر تھا۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام بغیر باپ کے پیدا ہوئے تھے۔ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے۔ ’’ان مثل عیسیٰ عند اﷲ کمثل ادم (آل عمران:۵۹)‘‘ یعنی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی مثال مثل حضرت آدم علیہ السلام کی ہے فقط بغیر باپ کے پیدا ہونے میں اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کلمۃ اﷲ اور روح اﷲ تھے۔ جس پر قرآن عزیز (مریم:۱۷تا۳۴) گواہ ہے ملاحظہ ہو۔
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اس دریدہ دہن نے ہیجڑا اور نامر د بتایا ہے۔
(ملاحظہ ہو مکتوبات احمدیہ ج۳ ص۲۸)
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو کلیم الشیطان بتانا
(نور الحق ص۵۰، خزائن ج۸ ص۶۸ حاشیہ) ’’کلم اﷲ موسیٰ علی جبل وکلم الشیطان عیسیٰ علیٰ جبل‘‘ یعنی موسیٰ کلیم اللہ تھے اور حضرت عیسیٰ کلیم الشیطان تھے۔