مجیب… خدا کی پناہ اس افتراء سے ، کس مسلمان کا یہ عقیدہ ہے کہ حضرت عیسیٰ خدا کی طرح حی وقیوم ہیں؟ جبکہ ہم ان کی موت بعد النزول کے قائل ہیں۔ ان احادیث نبویہ کو غور سے پڑھو: ’’ثم یتوفی یفصلی علیہ المسلمون ویدفنونہ (مسند احمد ج۲ ص۴۳۷) ثم یموت فیدفن معی فی قبری (مشکوٰۃ ص۴۷۲) یعمل فیہم بکتاب اﷲ وسنتی ویموت (الاشاعہ فی اشراط الساعہ للبر زنجی ص۲۴۹ عن ابی الشیخ) ان عیسیٰ یأتی علیہ الفناء (ابن جریر ج۳ص۱۰۰،۱۰۱)‘‘یعنی آنحصرتﷺ نے فرمایا کہ بعد نزول ۱… عیسیٰ فوت ہوں گے مسلمان ان کا جنازہ پڑھیں گے اور دفن کریں گے۔ ۲… پھر عیسیٰ مریں گے بعدہ میرے مقرہ میں میرے پاس مدفون ہوں گے۔ ۳… عیسیٰ قرآن وحدیث پر عمل کریں گے اور مر جائیں گے۔ ۴… عیسیٰ پر فناء آئے گی (یہ نصاریٰ سے آنحضرتﷺ نے فرمایا تھا)نیز اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ کی زبان سے کہلوایا تھا: یوم اموت (مریم:۳۳) جس دن میں مروں گا پس فنا پذیر ہستی کس طرح اللہ تعالیٰ کی طرح حی وقیوم ہوسکتی ہے اور کون مسلمان ایسا کہہ سکتا ہے؟ در حقیقت یہ تمام مسلمانوں پر اتہام ہے۔ اور تہمت لگانی مرزائیوں کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔
داعی… وفات مسیح کے عقیدہ کو لبیک کہئے (تا) عیسائیت کی بنیاد یں کھوکھلی اور عیسائی مذہب پاش پاش ہوجاتا ہے۔ (ص۴)
مجیب… وفات مسیح کا عقیدہ رکھنے سے عیسویت کی بنیادیں مستحکم اور مذہب عیسوی انتہا درجہ کی تقویب پاتا ہے۔ اس لئے کہ نصرانیوں کے مذہب کا دارومدار کفارہ پر ہے اور وفات مسیح دلیل کفارہ ہے۔ البتہ حیات مسیح کے عقیدہ سے کفارہ باطل ہوجاتا ہے۔ اور نصرانیت کی بنیادیں کھوکھلی اور عیسویں مذہب پاش پاش ہوجاتا ہے۔ اب میں آپ کے الفاظ میں کہتا ہوں۔ وفات مسیح کا عقیدہ نصرانی ہے۔ نہ اسلامی، افسوس اور صد افسوس کہ قادیانی مبلغین نصرانی عقیدہ کی تبلیغ واشاعت کررہے ہیں اور عیسائیوں کے عقیدہ کفارہ کی تائید کررہے ہیں جس سے ہزاروں اسلام کے قائل حلقہ بگوش عیسویت ہورہے ہیں۔ اسی کو کہا ہے۔
زموت حضرت عیسیٰ بنا کفارہ محکم کرد
دلیری ہاپدید پرستاران مرزا را
وآخر دعوانا ان الحمد ﷲ رب العالمین۔ والصلوٰۃ والسلام علی خاتم المرسلین وآخر النّبیین۔ والہ واصحابہ وسائر اتباعہ اجمعین!
۲۹؍جمادی الآخریٰ ۱۳۵۲ھ، مطابق ۲۰؍اکتوبر ۱۹۳۳ء