M
نحمدہ ونستعینہ ونصلی ونسلم علی سید الانبیاء وخاتم المرسلین وعلیٰ آلہ الطاہرین وعلی صحبہ الہادین المہدیین
مولوی محمد ابراہیم صاحب خطیب مسجد شاہی نے قادیانی حضرات سے کچھ سوالات کئے تھے۔ مولوی غلام احمد صاحب (مرزائی) کی طرف سے ان کا جواب شائع ہوا ہے ہم نے بھی دیکھا کیا کہتے ہیں۔
زفرق تابقدم ہر کجا کہ می نگرم
کرشمہ دامن دل می کشد کہ جا اینجا است
جن مسائل پر اس جواب میں مولوی غلام احمد صاحب (مرزائی) نے گفتگو کی ہے۔ ان پر ہماری انجمن کے بعض زیر تالیف وزیر طبع رسائل میں سیر حاصل بحثیں کی گئی ہیں اور انشاء اﷲ عن قریب یہ سلسلۂ رسائل قارئین کے ہاتھوں میں ہوگا۔ مگر پھر بھی جی چاہا کہ اس کے ایک حصہ پر ایک سرسری نظر ڈال دی جائے۔ نتیجہ اب قارئین کے پیش نظر ہے۔ بقیہ مسائل پر مولوی محمد ابراہیم صاحب تو روشنی ڈالے ہیں گے۔ مگر ہمارے رسائل بھی انشاء اﷲ بہت جلد اس دام تزویروتلبیس کا تار تار بکھیر کر رکھ دیں گے۔ جو مسلمانوں کو ان کے دین متین سے برگشتہ ومنحرف کرنے کے لئے آج کل بچھایا جارہا ہے۔ وما توفیقنا الا باﷲ!
اس سرسری نظر سے مولوی غلام احمد صاحب (مرزائی) کی راستبازی ودیانتداری کا اندازہ قارئین کرام کریں گے اور اس طرح انہیں ان مولوی صاحب کے دوسرے دعوئوں کا وزن بھی اجمالاً معلوم ہوجائے گا۔ انشاء اﷲ! اب مولوی غلام احمد مرزائی کے جوابات ملاحظہ ہوں اور ہماری گذارشیں۔
جواب سوال نمبر۱
سوال نہایت صاف تھا جو مسلمان، مرزا غلام احمد بن حکیم غلام مرتضیٰ قادیانی گورداسپوری پنجابی کو مسیح اور مہدی نہیں جانتا‘ جو مسلمان، مرزا قادیانی بن مرزا غلام مرتضیٰ قادیانی گورداس پوری پنجابی کو، ان کے دعوائے نبوت ورسالت، مسیحیت ومہددیت، میں جھوٹا اور خداع جانتا ہے، اس کو آپ احمدی یا قادیانی یا مرزائی حضرات مسلمان جانتے ہیں، یا نہیں؟ جواب میں