۱۲… شہزادہ عالی مقام یہ تحفہ ایک ایسی جماعت کی طرف سے پیش کیا جاتا ہے۔ جس نے حضور والا کے والد بزرگوار کے تخت کی حفاظت میں ہر قسم کی ایذارسانی اور تکلیف کو قبول کرکے اپنی وفاداری کا ثبوت دیا ہے اور جس کی سچائی اور خلوص دنیا میں خون کے حرفوں سے لکھے ہوئے ہے۔
۱۳… ایام عذر میں جب کہ تمام ملک خصوصاً پرانے خاندان تک خلاف تھے۔ اس نے گورنمنٹ کی اس حد تک امداد کی کہ جو اس کی قوت سے بھی زیادہ تھی۔ اس نے گورنمنٹ کو پچاس سوار پیش کروائے۔ اور اس کے بڑے بیٹے یعنی احمد تحریک کے مقدس بانی کا بڑا بھائی جس نے اپنی خدمات پیش کردیں اور جنرل نکلسن کی ماتحتی میں لڑا۔ اس افسر کو تریموں گھاٹ پر باغیوں کو منتشر کرنے میں ایسی بااثر کی مدد کی کہ اس کو کہنا پڑا کہ صوبہ کے اپنے حصہ میں خاندان قادیان نے گورنمنٹ سے وفاداری کا بیش از بیش ثبوت دیا۔
۱۴… جب لوگوں نے ان نشانیوں کو دیکھا وہ بکثرت احمدیہ تحریک میں شریک ہوئے۔ ایک واقعہ نے تحریک کی اشاعت میں بڑی مدد کی۔ جب ہندوستان میں طاعون پھیلا تو اس نے اعلان کیا کہ اس کے متبعین میں سے بہت ہی تھوڑے اس سے ہلاک ہوں گے اور یہ کہ قادیان اس کا گائوں تباہ کن طاعون سے محفوظ رہے گا اور یہ کہ اس کے گھر میں رہنے والوں میں سے ایک بھی اس سے فوت نہ ہوگا۔
اس نے اپنے مخالفوں کو بھی چیلنج دیا کہ وہ بھی اگر وہ جیسا کہ دعویٰ کرتے ہیں۔ خدا کے برگزیدہ ہیں۔ اسی طرح کا اعلان کریں۔ لیکن چند ہی نے اس کی جرأت کی اور جنہوں نے ایسا کیا وہ بہت جلد طاعون سے مرگئے۔
۱۵… بہرحال اس کی پیشین گوئی حرف بحرف پوری ہوئی۔ اس کے گھر میں ایک آدمی کیا ایک چوہا۱؎ بھی نہ مرا اور درآںحالیکہ چار برس تک آس پاس کے مکانات میں طاعون سے لوگ مرتے رہے۔ پھر قادیان اس کے تباہ کن حملوں سے محفوظ رہا اور اس کے متبعین میں سے بہت ہی کم مرے۔
۱؎ کس قدر افسوسناک امر ہے کہ ایک شخص مدعی نبوت اس حد تک معجزے دکھانے کے قابل کہ طاعون کے خوفناک اثر سے اس کے گھر کے چوہے بھی نہ مریں اپنے ہم وطنوں کی اور نیز باقی بنی نوع انسان کی اس سب سے زبردست انسانی مصیبت کو دنیا سے ناپید کرکے سب سے زیادہ شاندار خدمت انجام دینے کے لئے آمادہ نہ ہوا۔