عجزوانکساری کی دعا کا ’’جس کا خدا نے بھی جواب دیا تھا کہ: ’’فاصبر حتی یاتی اﷲ بامرہ (البشریٰ ج۲ ص۵)‘‘ کا اثر مرتب ہوا؟ کہ مولوی صاحب ڈسچارج کا ترجمہ غلط سمجھے۔ کیا انبیاء علیہم السلام نے کسی قوم کے عذاب کی دعا کی ہے توخدائے جبار رب قہار کا یہی عذاب نازل ہوا ہے کہ اس قوم نے کسی دوسری زبان کے الفاظ سمجھنے میں غلطی کی ہے۔
’’آئی ایم کورلڑ‘‘ کے معنی جو کشفی طور پر مرزا قادیانی نے دیکھا تھا اور معنی نہ سمجھے تھے تو عذاب الٰہی تھا؟ (دیکھو البشریٰ ص۱۷ تذکرہ ص۵۵)اور زمینداری تو واقعی سخت عذاب ہے اگر مرزا قادیانی حیات ہوتے تو ہم بھی اس پیش گوئی کی بابت درخواست کرتے۔ مرزا قادیانی نے اپنے حرم محترم کے نام جو پانچ ہزار روپے کی جائیداد غیر منقولہ رہن کی تھی تو کیا ان بے چاری کو خود ہی عذاب میں مبتلا کیا تھا؟ شاید انہیں اس پیشین گوئی کی خبر نہ ہوگی ورنہ تو بڑی دقت واقع ہوتی۔ آئے دن جھگڑتیں کہ تم نے مجھے عذاب میں مبتلا کیا۔
آخر میں مرزائیوں سے التماس ہے کہ مرزا قادیانی کے حالات والہامات اظہر من الشمس ہیں۔ ہم نے جس قدر ذکر کئے ہیں وہ انہی کی کتابوں سے مع حوالہ صفحہ منقول ہیں جس طرح تاریخ مرزا اور الہامات مرزا میں جن کی مرزا قادیانی اور ان کے حواریین نہ تردید کرسکے اور نہ کرسکتے ہیں۔ الہامات میں جس قدر توجیحات رکیکہ کی ہیں وہ مجملاً رسالہ ہذا میں ذکر کردی ہیں۔
برادران! اگر مرزا قادیانی کی ذات میں درستگی ہوتی اور ان کے اقوال کلام الٰہی و احادیث نبوی علی صاحبہا التحیۃ والتسلیم کے مخالف نہ ہوتے تو کسی مسلم کو ان کے ماننے میں کچھ عذر نہ ہوتا مگر جب ان کی ذات اس بارے میں کمزور نہیں بلکہ مفلوج ثابت ہوئی تو آپ لوگ اکیلے اور مل کر غور کریں۔ اور آیات بینات کے مقابل توجیحات رکیکہ اور روشنی کے سامنے اندھیرے سے کام نہ لیں اپنی ہٹ سے باز آئیں کہ یہ امور دین میں نہایت قبیح ہے۔ اور کجی کو چھوڑ کر راہ مستقیم، گروہ شاذہ کو چھوڑ کر بڑی جماعت کا اتباع اختیار کریں وہ قوت جو ہدایت وحق کے مقابل صرف کی جاتی ہے۔ ضلالت سمجھیں اور آفتاب پر خاک ڈالنے کا قصد کریں تو بے تہذیبی سے جو کہ ایک اخلاقی جرم ہے اگر احتراز کرکے قلم اٹھایا جائے اور انپے نبی اور ان کے حواریین کی سنت سیئہ سے پرہیز کیا جائے تو انسب ہے آئندہ آپ لوگ مختار ہیں۔ وآخر دعوانا ان الحمد ﷲ رب العالمین والصلوٰۃ والسلام علی خیر خلقہ محمد وآلہٖ واصحابہ اجمعین!
حررہ محمد عبدالوہاب عفی عنہ التواب