سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
آپﷺکی ولادت باسعادت کے موقع پرمن جانب اللہ متعدداشارات وبشارات کا ظہورہوا،مثلاًآپؐکی والدہ ماجدہ نے آپؐکی ولادت سے چندروزقبل خواب میں بہت بڑی روشنی دیکھی،نیزآپؐکی ولادت کے موقع پربہت بڑانوردیکھاجس سے اطراف واکناف کی ہرچیزروشن ہوگئی۔اس کے علاوہ بعض عجیب وغریب حالات وحوادث اور غیرمعمولی واقعات بھی پیش آئے،مثلاًاس وقت دنیاکی عظیم الشان اورانتہائی طاقتورمملکت یعنی فارس کے سب سے بڑے آتش کدے میں مسلسل ایک ہزارسال سے روشن آگ ٗ جس کی وہ پوجاکیاکرتے تھے ٗاچانک بجھ گئی،کسریٰ شاہِ فارس کے عظیم الشان اورفلک بوس محل کی چندبرجیاں اچانک ٹوٹ کرنیچے آگریں اورزمیں بوس ہوگئیں…! یہ سب کچھ درحقیقت اس بات کے غیبی اشارے تھے کہ اس نومولودکواللہ عزوجل کی طرف سے جودین عطاء کیاجائے گاوہ بہت جلدمشرق ومغرب میں ہرجگہ چھاجائیگااورقیصروکسریٰ کی عظیم الشان سلطنتیں عنقریب اس کے قدموں میں ہوں گی…!!