سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
بڑی صاحبزادی حضرت زینب رضی اللہ عنہاکابھی انتقال ہوچکاتھا،اوراس سے بھی پہلے ماہِ رمضان سن ۲ہجری میں عین غزوۂ بدرکے روزآپ ﷺکی دوسرے نمبرکی صاحبزادی یعنی حضرت رقیہ رضی اللہ عنہابھی انتقال کرچکی تھیں… یوں رسول اللہﷺکی چارصاحبزادیوں میں سے یہ تین صاحبزادیاں خودآپؐ کی حیاتِ طیبہ کے دوران ٗاورآپؐ کی آنکھوں کے سامنے…اورعین جوانی کی عمرمیں …اس جہانِ فانی سے کوچ کرگئیں…اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں ان کے درجات بلندفرمائیں… اورہمیں اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل وکرم سے وہاں جنت الفردوس میں اپنے حبیبﷺ نیزآپؐ کی آل اور تمام صحابۂ کرام رضون اللہ علیہم اجمعین کی صحبت ومعیت عطاء فرمائیں ۔ آمین برحمتک یاارحم الراحمین۔ ٭…٭…٭ ------------------------------ الحمدللہ آج بتاریخ۱۹/محرم ۱۴۳۵ھ ، مطابق ۲۲/ نومبر۲۰۱۳ء بروزجمعہ یہ باب مکمل ہوا۔ رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا اِنّکَ أنتَ السَّمِیعُ العَلِیمُ ، وَتُب عَلَینَا اِنَّکَ أنتَ التَوَّابُ الرَّحِیم