سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
اب ان کی آنکھیں ڈبڈبانے لگیں… رسول اللہﷺجوابتک اپنی اسی کیفیت کے ساتھ دعاء ومناجات میں مشغول تھے ٗجب حضرات انصارکی سرگوشیاں کچھ بڑھ گئیں…توآپؐ نے مڑکرپیچھے کی جانب دیکھا، اوران کی طرف متوجہ ہوتے ہوئے دریافت فرمایاکہ کیابات ہے…؟ اس پروہ سب گھبراگئے اوریوں کہنے لگے کہ اے اللہ کے رسول !کوئی بات نہیں ہے…ہم توبس یوں ہی آپس میںکچھ بات چیت کررہے تھے…لیکن رسول اللہﷺ ان کے چہروں پرپھیلی ہوئی اداسی …اوران کی آنکھوں سے چھلکتے ہوئے آنسو…دیکھ چکے تھے…لہٰذاآپؐ نے بارباراصرارفرمایاکہ مجھے بتاؤ…کیامعاملہ ہے…؟آخر ڈرتے ڈرتے ان انصارِمدینہ نے اپنے اس خدشے کااظہارکیا…تب رسول اللہﷺنے ان کی جانب دیکھتے ہوئے تبسم فرمایا…اورپھرانہیں مخاطب کرتے ہوئے یہ تاریخی جملہ ارشادفرمایا:’’اے جماعتِ انصار! میراجینا مرنا…تمہارے ہی ساتھ ہے…‘‘رسول اللہﷺکی زبانِ مبارک سے یہ جملہ سننے کے بعدوہ انصاری حضرات خوشی سے سرشار ہوگئے…گویاان کے دل جھوم جھوم اٹھے ہوں…اورتھوڑی ہی دیرقبل تک غم اورپریشانی کی وجہ سے ان کی جوآنکھیں ڈبڈبارہی تھیں…اب انہی آنکھوں میں ’’خوشی کے آنسو‘‘چھلکنے لگے…!! ------------------------------ الحمدللہ آج بتاریخ۷/ذوالحجہ ۱۴۳۴ھ ، مطابق۱۲/اکتوبر۲۰۱۳ء بروزہفتہ یہ باب مکمل ہوا۔ رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا اِنّکَ أنتَ السَّمِیعُ العَلِیمُ ، وَتُب عَلَینَا اِنَّکَ أنتَ التَوَّابُ الرَّحِیم