سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
اظہارکے ساتھ اس نے آپؐکے قاصدکوواپس روانہ کردیا۔
٭…ان بڑی بڑی سلطنتوں کے علاوہ متعددچھوٹی بڑی ریاستوں کے حکمرانوں اور فرمانرواؤں کوبھی دعوتی خطوط تحریرکئے گئے ،مثلاًبحرین اورعُمان وغیرہ…جس کے نتیجے میں ان میں سے کسی نے دینِ اسلام قبول کیا،کسی نے انکارکیا،اورکسی نے محض نیک تمناؤں کے اظہارپراکتفاء کیا۔
غرضیکہ ان مختلف فرمانرواؤں کے نام ان دعوتی خطوط کے ذریعے ارشادِربانی:{قُل یَا أیُّھَا النَّاسُ اِنِّي رَسُوْلُ اللّہِ اِلَیْکُم جَمِیْعاً الّذي لَہٗ مُلْکُ السَّمَاوَاتِ وَ الأرضِ لَااِلٰہَ اِلَّاھُوَ یُحْیِي وَیُمِیْتُ} (۱) یعنی ’’آپ کہہ دیجئے کہ اے لوگو!میں تم سب کی طرف اس اللہ تعالیٰ کابھیجاہواہوںجس کی بادشاہی تمام آسمانوں اورزمین میں ہے،اس کے سواکوئی عبادت کے لائق نہیں،وہی زندگی دیتاہے اوروہی موت دیتاہے‘‘کی تعمیل بھی ہوگئی۔
نیزیہ کہ اس طرح دینِ اسلام کی نشرواشاعت کاسلسلہ اب جزیرۃ العرب کی حدودسے نکل کربیرونی دنیاتک وسعت اختیارکرگیا،اوراب وہاں بھی دینِ اسلام کے بارے میں چرچے ہونے لگے…یوں مجموعی طورپرمسلمانوں کے حق میں یہ چیزبہت ہی مفیدثابت ہوئی اوراس کے خوشگوارنتائج برآمدہوئے۔
------------------------------
(۱)الاعراف[۱۵۸]
الحمدللہ آج بتاریخ۲/ذوالحجہ ۱۴۳۴ھ ، مطابق۷/اکتوبر۲۰۱۳ء بروزپیریہ باب مکمل ہوا۔
رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا اِنّکَ أنتَ السَّمِیْعُ العَلِیمُ ، وَتُبْ عَلَینَا اِنَّکَ أنتَ التَوَّابُ الرَّحِیم