۷… مرزاقادیانی اور مرزائیوں کے بارے میں چند سوالات از مولانا محمد حسین بٹالویؒ… جوابات از مولانا عبدالرحمن صوفی محی الدین عبدالرحمن لکھوی: ۱۸۹۰ء میں مولانا محمد حسین بٹالویؒ نے ہند کے مختلف جید علماء ومفتیان سے چند سوالات بابت مرزاقادیانی کئے۔ ان میں مولانا محی الدین عبدالرحمن لکھوکھے نے جو جوابات دئیے وہ پمفلٹ کی شکل میں علیحدہ جمعیت اہل حدیث لاہور ۱۹۶۸ء میں شائع کئے۔ مولانا محمد حسین بٹالویؒ کا مکمل فتویٰ فتاویٰ ختم نبوت میں شائع ہوچکا ہے۔ اس پمفلٹ کی یہاں ضرورت نہ تھی۔ میرے کام کے ساجھی عزیز الرحمن رحمانی کی عقلمندی کے سامنے میں نے ہتھیار ڈال دئیے۔
۸… قہر الدیان علیٰ مرتد بقادیان: چند لوگ قادیانی ہوئے۔ انہوں نے مناظرہ کا چیلنج اشتہار کے ذریعہ دیا۔ ان کے مقابلہ میں ایک اشتہار ’’ہدایت نوری بجواب اطلاع ضروری‘‘ نام سے اس پمفلٹ میں دیا گیا۔ اس کی صرف فصل اوّل اس پمفلٹ میں شائع ہوئی۔ روہیلکھنڈ گزٹ یکم؍جولائی ۱۹۰۵ء میں قادیانی اشتہار شائع ہوا۔ وہ قادیانی اشتہار پنجہ ند قادیانی کا تھا۔ اس کا جواب مولانا حسن رضا خان سنی، حنفی، قادری برکاتی نے دیا۔ ایک ماہنامہ شائع کرنے کا اس میں اعلان ہے۔ اس کا کیا بنا یہ مؤرخ کا موضوع ہے۔ راقم تو لکیر کا فقیر جامع ہے اور بس۔
۹… قادیانی کذاب: کان پور کے مفتی اعظم علامہ مفتی رفاقت حسین بریلوی نے یہ کتاب تحریر فرمائی۔ ’’قادیانی کذاب‘‘ نام تجویز کیا۔ نام سے سن تصنیف نکلتا ہے۔ کیا خوب قادیانی کو سمجھا ہے اور اچھے انداز میں سمجھانے کی سعی مشکور کی ہے۔
۱۰… فتنۂ قادیانی: مولانا سید محمود احمد صاحب رضوی حزب الاحناف جامع مسجد گنج بخش لاہور کے خطیب ماہنامہ رضوان کے ایڈیٹر، دارالعلوم حزب الاحناف کے استاذ الحدیث تھے۔ ۱۹۷۴ء کی تحریک ختم نبوت میں آل پارٹیز مرکزی مجلس عمل تحفظ ختم نبوت کے امیر مرکزیہ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید محمد یوسف بنوریؒ تھے اور اس کے سیکرٹری جنرل حضرت مولانا سید محمود احمد رضویؒ تھے۔ اس زمانہ میں آپ نے یہ رسالہ شائع کیا۔ جو اس جلد میں شامل کیاگیا ہے۔
۱۱… واقعہ ربوہ کی تحقیقاتی عدالت کے سامنے جماعت اسلامی پاکستان کا بیان: ۲۹؍مئی ۱۹۷۴ء کو ربوہ (چناب نگر) ریلوے اسٹیشن پر قادیانیوں نے نشتر میڈیکل کالج ملتان کے چناب ایکسپریس پر سوار طلباء کو شدید زدوکوب کیا۔ ان کو اپنی بدترین بربریت کا نشانہ بنایا۔ اس سانحہ کے ردعمل میں تحریک ختم نبوت ۱۹۷۴ء چلی۔ سانحہ ربوہ کی انکوائری کے لئے لاہور ہائیکورٹ