۱۰…مرزائیوں کے عقائد یعنی نماز،روزہ، حج وغیرہ الگ ہیں
۱… ’’ہماری نماز اور ہے اوران کی نماز روزہ اورہے۔ ان کا روزہ اور ہے ہمارا حج اوران کا حج اور ہے۔‘‘(عقائد احمدیت)
ب… ’’پس ان مبارک ایام میں جو خوش قسمت احباب قادیان آئیں گے۔ وہ نہ صرف ارض حرم میں آکر نفلی حج کریںگے۔بلکہ جس طرح مکہ کے میدان میں حاجی قربانیوں کے جانور ذبح کرتے ہیں۔اسی طرح قادیان میں عید قربان کے روز قربانیاں کر کے اﷲ تعالیٰ کی خاص رضا حاصل کریں۔‘‘ (الفضل مورخہ ۳۵؍دسمبر ۱۹۴۱ئ)
۱۱…مرزاقادیانی کی خرافات(گالیاں)
ا… ’’کل مسلمانوں نے مجھے قبول کیا اورمیری دعوت کی تصدیق کی۔مگر کنجریوں کی اولاد جن کے دلوں پر خدا نے مہر کر دی ہے،وہ مجھے قبول نہیں کرتے۔‘‘
(آئینہ کمالات اسلام ص۵۴۷،خزائن ج۵ص۵۴۷،۵۴۸)
ب… ’’جو شخص ہماری فتح کاقائل نہیں ہوگا توصاف سمجھاجائے گا کہ اس کو ولد الحرام بننے کاشوق ہے اورحلال زادہ نہیں۔‘‘ (انواراسلام ص۳۰،خزائن ج۹ص۳۱)
ج… ’’اے بدذات فرقہ مولویاں!کب وہ وقت آئے گا کہ تم یہودیانہ خصلت چھوڑو گے۔‘‘ (انجام آتھم حاشیہ ص۲۱،خزائن ج۱۱ص۲۱)
د… ’’اے بے ایمانو!دجال کے ہمراہیو!اسلام کے دشمنو!تمہاری ایسی کی تیسی۔‘‘
(اشتہار انعامی تین ہزار حاشیہ، مجموعہ اشتہارات ج۲ ص۶۹)
اوربھی اس قسم کی سینکڑوں گالیا ں مرزاقادیانی نے اپنے نہ ماننے والوں کو دی ہیں ۔ جو طوالت کے خوف سے ہدیہ ناظرین نہ کرسکا۔ آپ اندازہ لگائیں کہ یہ نبی کی زبان ہے۔ سبحان اﷲ!کیسے جواہر پارے زبان فیض ترجمان سے ادا ہورہے ہیں۔ کیوں نہ ہو۔سلطان القلم جو ہوئے:
بادہ عصیاں سے دامن تر بترہے شیخ کا
پھربھی دعویٰ ہے اصلاح دو عالم ہم سے ہے
آگے چل کر خود ہی حضرت کے گالیاں نکالنے والوں کے متعلق فیصلہ کردیا۔ ملاحظہ ہو۔
۱۲…بدزبانی کے متعلق مرزاقادیانی کافیصلہ
۱… ’’گالیاں دینا سفلوں اورکمینوں کا کام ہے۔‘‘ (ست بچن ص۲۱،خزائن ج۱۰ص۱۳۳)