و…
انی قثیل الحب لکن حسینکم
قتیل العدی فالفرق اجلے داظہر
’’میں محبت کا گشتہ ہوںمگر تمہارا حسین دشمنوں کا کشتہ ہے۔پس فرق بین اورظاہر ہے۔ (اعجاز احمدی ص۸۱،خزائن ج۱۹ص۱۹۳)
مرزائیوذرا بتاؤ مرزا نے جو یہ کہا ہے ’’میں محبت کا کشتہ ہوں‘‘یہ کس کی محبت میں کشتہ ہونے کا اعلان ہے۔ذرا سوچ سمجھ کر جواب دینا۔کہیں محمدی بیگم کی محبت کی آنچ میں تو مرزا و پھک نہیں آرہا؟
۵…توہین حضرت عیسیٰ علیہ السلام
۱… ’’یورپ کے لوگوں کو جس قدر شراب نے نقصان پہنچایا ہے۔اس کا سبب تو یہ تھا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام شراب پیا کرتے تھے۔شاید کسی بیماری کی وجہ سے یا پرانی عادت کی وجہ سے۔‘‘ (حاشیہ کشتی نوح ص۶۵،خزائن ج۱۹ج۷۱)
ناظرین کرام خدارا انصاف نبی بھی کوئی شرابی ہوا ہے؟یا نبی پر شراب حلال ہوئی ہے۔ بناسپتی نبی نے خود بھی شراب پی ہے۔اپنی شراب خوری چھپانے کے لئے حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر تہمت لگا دی۔مرزاغلام احمد قادیانی کے شراب پینے کا اقرار خود مرزامحمود نے کیاہے کہ مرزا قادیانی اپنے صحابی یار محمد کے ہاتھ سے ٹانک واٹن(شراب کی قسم)منگوا کر پیا کرتے تھے۔
ب… ’’آپ (حضرت عیسیٰ علیہ السلام) کا خاندان بھی نہایت پاک اورمطہر ہے۔تین دادیاں اورنانیاں زناکار اورکسبی عورتیں تھیں۔جن کے خون سے آپ کا وجود (حضرت عیسیٰ کا) ظہور پذیرہوا۔‘‘ (حاشیہ ضمیمہ انجام آتھم ص۷،خزائن ج۱۱ص۲۹۱)
ج… ’’الحمدﷲ الذی جعلک المسیح ابن مریم‘‘یعنی اس خدا کی تعریف جس نے تجھے ابن مریم بنایا۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۸۸،خزائن ج۲۲ص۹۱)
د… ’’دو برس تک صفت مریمیت میں میں نے پرورش پائی اورپردہ نشو نما پاتارہا۔پھر جب اس پر دو برس گزرگئے تو عیسیٰ علیہ السلام کی روح مجھ میں نفخ کی گئی اوراستعارہ کے رنگ میں مجھے حاملہ ٹھہرایا گیا اورآخری کئی مہینہ کے بعد جو دس مہینہ سے زیادہ نہیں۔مجھے مریم سے عیسیٰ بنایاگیا۔پس اس طور سے میں ابن مریم ہوا۔‘‘ (کشتی نوح ص۴۶،۴۷،خزائن ج۱۹ص۵۰)