معزز ناظرین!مندرجہ بالا حوالہ جات میں مرزاقادیانی نے کس ڈھٹائی ،بے شرمی سے اپنے نبی ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور ساتھ ہی انبیاء کرام کی توہین کی اورلاہوری قادیانی بتائیں کہ تم جو روز روز مسلمانوں کو دھوکہ دے رہے ہو کہ مرزاقادیانی نے کوئی نبوت کا دعویٰ نہیں کیا تو کیا مندرجہ بالا حوالوں سے مجددیت برستی ہے۔اس نے تو صاف الفاظ میں اعلان کردیا ہے کہ میں نبی اوررسول ہوں۔بلکہ تمام انبیاء کا مظہر اپنے آپ کو قرار دیا۔کیوں اس کے پیچھے لگے ہوئے ہو۔اگر تمہارا ایمان یہ ہے کہ حضورﷺ کے بعد کوئی نبی کسی قسم کا نہیں آسکتا تو بھیجو اس کذاب پر تین حرف اورکلمہ پڑھ کر امت محمدیہ میں داخل ہوجاؤ تاکہ قیامت میں شفیع دوجہاں ﷺ کی شفاعت نصیب ہو۔اگراوپر کے حوالہ جات کافی نہیں تو کیا اس سے بھی انکار کروگے۔
ی… ’’مگر جب مولوی محمد علی صاحب نے بار بار پیش کیا اوراپنی رائے پر اصرار کیا تو حضرت صاحب کا چہرہ سرخ ہو گیا اوراپنے غصے کے لہجے میں فرمایا:’’جب نبی ہتھیار لگا کر باہر آجاتا ہے تو پھر ہتھیار نہیں اتارتا۔‘‘ (سیرت المہدی حصہ اول ص۳۵،روایت نمبر۴۲)
۴…توہین اہل بیت کرامؓ
۱… ’’ایک دن میں (مرزاقادیانی) عشاء کی نماز سے فارغ ہوا۔اس وقت نہ تو مجھ پر نیند طاری تھی اورنہ ہی کوئی بے ہوشی کے آثارتھے۔بلکہ بیداری کے عالم میں تھا۔اچانک سامنے سے آواز آئی۔آواز کے ساتھ دروازے کھٹکھٹانے لگا۔تھوڑی دیر میں دیکھتاہوںکہ درروازے کھٹکھٹانے والے جلدی جلدی میرے قریب آرہے ہے۔بے شک یہ پنجتن پاک تھے۔ یعنی علیؓ ساتھ اپنے بیٹوں کے اوپر دیکھتاہوں کہ فاطمہؓ نے میرا سر(مرزا) اپنی ران پر رکھ لیااورمیری طرف گھور گھور کر دیکھنا شروع کردیا۔‘‘ (ترجمہ آئینہ کمالات اسلام ص۵۴۹،۵۵۰،خزائن ج۵ص۵۴۹،۵۵۰)
ب…۱
شتان مابینی وبین حسینکم
فانی اوید کل ان وانصر
’’اور مجھ میں اورتمہارے حسین میں بہت فرق ہے۔کیونکہ مجھے تو ہر ایک وقت خدا کی تائید اورمدد مل رہی ہے۔‘‘
۲…
امام حسین فاذکرو الہ دشت کربلا
الی ھذا الایام تبکون فانظرو