پہلا دعویٰ…مسیح ابن مریم مہدی موعود
مسیح ابن مریم مہدی موعود کے متعلق قادیانی پر یہ وحی نازل ہوئی (ازالہ اوہام ص۶۳۴، خزائن ج۳ص۴۴۲) :’’جعلناک المسیح ابن مریمہم نے تجھ کو مسیح ابن مریم بنایا۔‘‘
(فتح اسلام ص۱۰،۱۱،خزائن ج۳ص۸) ’’میں اس طرح بھیجا گیا ہوں جس طرح سے وہ شخص بعد کلیم اﷲ مرد خدا کے بھیجا گیا تھا اورسب باتوںمیںاسی زمانے کے ہم شکل زمانہ میں اترا جو مسیح ابن مریم کے اترنے کا زمانہ تھا۔ تاسمجھے والوں کے لئے نشانی ہو۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۶۷۴،خزائن ج۳ ص۴۶۴) ’’اس نے محض اپنے فضل سے بغیر وسیلہ کسی زمینی والد کے اس ابن مریم کو روحانی پیدائش اورروحانی زندگی بخشی ۔‘‘
’’ جیسا کہ اس نے خوداپنے الہام میں فرمایا:’’ثم احییناک بعد مااھلکنا القرون الا ولی وجعلنا ک المسیح بن مریم ‘‘ یعنی پھر ہم نے تجھ کو زندہ کیا ۔بعد اس کے کہ جو پہلے قرنوں کو ہم نے ہلاک کر دیا اورتجھے ہم نے مسیح ابن مریم بنایا۔ (ایضاً) (ازالہ اوہام ص۶۸۳، خزائن ج۳ص۴۶۹)’’او ر ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ اس وقت جو ظہورمسیح موعود کا وقت ہے۔ کسی نے بجز اس عاجز کے دعویٰ نہیں کیا کہ میں مسیح موعود ہوں۔اسی (ازالہ ص۶۹۵، خزائن ج۳ ص۴۷۵) پر لکھا۔ ہر ایک منصف کو ماننا پڑے گا کہ وہ آدم اورابن مریم یہی عاجز ہے۔ کیونکہ اول تو ایسا دعویٰ اس عاجزسے پہلے کسی نے نہیںکیا اوراس عاجز کا یہ دعویٰ د س برس سے شائع ہورہا ہے۔‘‘ رسالہ نور الدین خلیفہ اوّل قادیان ص۲۸ وہ مہدی جس کا یہ نشان (چاند گہن ،سورج گہن) ظاہر ہوا۔ حضر ت مرزا غلام احمدقادیانی …مسیح موعود ہیں۔ صلوٰۃ اﷲ علیہ وسلامہ (لعنۃ اﷲ علیہ) (عسل مصفیٰ قادیانی ص۵۲۱ )ہم پہلے لکھ چکے ہیں کہ: ’’مہدی اورمسیح ایک ہی شخص ہے۔الگ الگ نہیں۔‘‘
ان کتابوں کے حوالہ جات سے یہ اچھی طرح واضح ہو گیا کہ مرزا قادیانی مہدی موعود، عیسیٰ بن مریم، مسیح موعود اورآدم ہونے کا اوروحی کامدعی ہے اور یہ بھی معلوم ہوگیا کہ بلاباپ کے پیدا ہوا۔
دوسرا دعویٰ… نبوت
اب نبوت ورسالت وحی ومعجزہ کا دعویٰ بھی قادیانی کتابوں سے اورواضح طور پر سن لینا چاہئے ۔ (فتح اسلام ص۶،خزائن ج۳ص۶) :’’اس بندہ کو اپنے الہام اورکلام اوراپنی برکات خاصہ سے مشرف اوراپنی راہ کے باریک علوم سے بہرہ کامل بخش کر مخالفین کے مقابل پربھیجا اور بہت سے آسمانی تحائف اورعلوی عجائبات اور روحانی معارف و دقائق ساتھ دیئے۔‘‘