ٹھیک ہے صاحب! نبی جب بھی دنیا میں تشریف لاتا ہے توباطل حکومت سے جہاد کرتا ہے۔جیسا کہ ابنیاء سابقین کے فعل اورقرآن سے ثابت ہے۔اگر مسیح ابن مریم جو کہ اﷲ تعالیٰ کے سچے رسول تھے۔وہ کبھی بھی انگریز کے حق میں جہاد کوحرام قرار نہ دیتے تو صرف انگریزی مسیح (مرزا) ہی کرسکتا ہے۔کیونکہ اسے آسمان لندن سے بذریعہ الہام معرفت حضرت ٹیچی ٹیچی یہی پیغام ملاتھا کہ جہاد کو حرام قرار دینا چاہئے ،کسی نے مرزا کے متعلق ہی شاید یہ کہاتھا:’’جادو وہ جو سر چڑھ کر بولے‘‘ٹھیک ہے بھئی کہ مسیح صادق، ابن چراغ بی بی کا کس طرح مقابلہ کر سکتا ہے؟۔ کجا مسیح ابن مریم ربانی ۔کجا مسیح ابن چراغ بی بی شیطانی!
۶…سرور دوجہاں ،فخر کائنات حضرت سیدنا محمدﷺ کی توہین
’’لہ خسف القمرالمنیروان لی غساء القمران المشرقان تنکر‘‘
’’اس کے لئے (حضرت محمدﷺ)چاند کے خسوف کا نشان ظاہر ہوا اورمیرے (مرزا قادیانی) کے لئے چاند اورسورج دونوں کا ،کیا تو انکار کرے گا۔‘‘ (اعجاز احمدی ج۱۹ص۱۸۳)
مرزا قادیانی کا کذب ملاحظہ ہو کہ حضور سرور کائناتﷺ کے لئے تو صرف چاند کا خسوف ظاہرکرتا ہے۔مگر اپنے لئے چاند اور سورج دونوں کا یہ ثابت کرنے کے لئے کہ میں نبی اکرم ﷺ سے افضل ہوں۔اس میں حضور کی توہین نہیں تواورکیاہے۔
ب… ’’نبی کریم کے معجزات کی تعدادصرف تین ہزار ہے۔‘‘
(تحفہ گولڑویہ ص۴۰،خزائن ج۱۷ ص۱۵۳)
مرزا قادیانی نے (براہین احمدیہ کے حصہ پنجم ص۵۶،خزائن ج۲۱ص۷۲)پر اپنے معجزات کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ بتائی ہے۔
اس سے بھی مرزاقادیانی کا صاف اورصریح مطلب اپنے آپ کو حضورﷺ سے افضل ثابت کرنا اوررسول کریم کی توہین کرناہے۔
ج… ’’محمد رسول اﷲ والذین معہ اشدا…الخ‘‘اس آیت میرا نام محمد اوررسول بھی رکھاگیا ہے۔ (ایک غلطی کاازالہ ص۴،خزائن ج۱۸ص۲۰۷)
د… ’’ظلی نبوت نے مسیح موعود(مرزاقادیانی) کے قدم کو پیچھے نہیں ہٹایا بلکہ آگے بڑھایا کہ نبی کریم ﷺ کے پہلو بہ پہلو کھڑا کردیا ہے۔‘‘ (کلمتہ الفصل ص۱۱۳)