حالانکہ حدیث پاک کی رو سے یہ اصطلاح صرف خاتون جنت حضرت فاطمتہ الزہراہؓ کے لئے مختص ہے۔
رابطہ عالم اسلامی کی قراردارمرزائی کافر ومرتد دائرئہ اسلام سے خارج ہیں
حال ہی میں مورخہ ۱۶،۱۷؍اپریل ۱۹۷۳ء کو مکہ مکرمہ میں عالمی اسلامی تنظیموں کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پوری دنیا کی اسلامی تنظیموں کے سربراہوں ،علماء ومشائخ نے شرکت کر کے یہ فیصلہ دیا۔ترجمہ:
۱… ’’تمام اسلامی تنظیموں کو چاہئے کہ وہ قادیانی معامد،مدارس ،یتیم خانوں اور دوسرے تمام مقامات میں جہاں وہ سیاسی سرگرمیوں میں مشغول ہیں۔ ان کا محاسبہ کریں اور ان کے پھیلائے ہوئے جال سے بچنے کے لئے عالم اسلام کے سامنے ان کو پوری طرح بے نقاب کریں۔‘‘
۲… اس گروہ کے کافر اورخارج از اسلام ہونے کا اعلان کریں اوران کے اس جرم کی وجہ سے مقامات مقدسہ میں ان کا داخلہ ممنوع قرار دیاجائے۔
۳… قادیانیوں سے عدم تعاون اوراقتصادی ،معاشرتی اورثقافتی ہر میدان میں مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔ان کے کفر کے پیش نظر ان سے شادی بیاہ کرنے سے اجتناب کیا جائے اوران کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن نہ کیاجائے۔ان سے ہر طرح کافروں جیسا سلوک کیا جائے۔
۴… تمام اسلامی حکومتوں سے مطالبہ کیاگیا کہ ان کے ہر قسم کے ذرائع ووسائل پر پابندی عائد کی جائے۔ان کے لئے کلیدی اسامیوں پرملازمتوں کادروازہ بند رکھا جائے اوراس سلسلہ میں کسی قسم کی فراخ دلی سے کان نہ لیا جائے۔
۵… قرآن مجید میں قادیانیوں کی تحریفات کی تصاویر شائع کی جائیں اوران کے تراجم قرآن کا شعار کر کے لوگوں کو ان سے متنبہ کیا جائے اوران تراجم کی ترویج کا سد باب کیا جائے۔‘‘
انجمن حزب الاحناف پاکستان لاہور نے حضرت علامہ ابوالبرکات سید احمد صاحب مدظلہ العالی امیر حزب الاحناف کی زیرسرپرستی تبلیغ کا شعبہ قائم کیا ہے۔ جس کے ماتحت ہر ماہ تبلیغی کتابچہ شائع ہوکر مفت تقسیم کیا جاتا ہے۔یہ کتابچہ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔آپ کافرض ہے کہ اس نیک کام میں تعاون فرمائیں۔تبلیغی ٹریکٹ خود چھپوائیں یا انجمن کے زیراہتمام چھپواکر تقسیم فرمائیں۔ فی زمانہ تبلیغ کی بہت ضرورت ہے اور مسلمانوں کو احکام خدا وندی سے روشناس کرانا دین اسلام کی بہت بڑی خدمت ہے۔