کے مطالبہ میں حق بجانب ہیں یانہیں۔یہ فیصلہ قارئین کرام پرچھوڑتا ہوں۔
۲…صحابہ کرام کی توہین
ا… ’’وہ جو میری جماعت میں داخل ہوادرحقیقت میرے سردار خیرالمسلمین کے صحابہ میں داخل ہوا۔‘‘ (خطبہ الہامیہ ص۱۷۱،خزائن ج۱۶ص۲۵۸،۲۵۹)
مرزائی آئے دن ہم پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ ہم کتر بیونت کرکے حوالے شائع کرتے ہیں۔ہم نے مندرجہ بالا حوالہ کی تشریح خود ہی مرزا غلام احمد کے بیٹے مرزابشیر احمد ایم ۔اے کی کتاب سے نقل کی ہے۔
ب… ’’خود حضرت (مرزا محمود ۔ناقل) جس پلیٹ فارم پر کھڑے تقریر فرمارہے تھے۔اس پر کسی ایک آدمی کو بھی بیٹھنے کی اجازت نہ تھی۔جو ’’صحابی‘‘ نہ ہو یا جو خلیفہ کاقریبی نہ ہو۔ پاکستان کے مشہور معروف وزیرخارجہ چودھری ظفراﷲ ایک معمولی دری فرش تھے اور وہ ان ۳۱۳ لوگوں میں سے تھے جنہیں پلیٹ فارم پر جگہ ملی تھی۔‘‘
(منقول از اخبار آفاق بعنوان لاہور کی ڈائری، م،ش ۳۰؍دسمبر ۱۹۵۱ئ)
اس سے ثابت ہواکہ مرزائیوں کو یہ کرناتھا کہ جب حضرت محمدﷺ ۳۱۳صحابہ کو لے کر میدان بدر میں نکلے اورفتح نے ان کے قدم چومے۔چنانچہ مرزامحمود کا بیان بھی اس کی تصدیق کرتا ہے۔۳۱۳ کا نشان اور مرزامحمود کا اپنے آپ کو محمدثابت کرنا کسی تشریح کامحتاج نہیں۔چنانچہ مرزا محمود نے اپنے سالانہ جلسہ واقع ربوہ (چناب نگر) ضلع جھنگ میں اپنے مخالفوں کو ان الفاظ میں دھمکی دی۔
ج… ’’میں انہیں فتح مکہ کا واقع یاد دلانا چاہتا ہوں اوریہ کہنا چاہتا ہوں کہ تمہاری حکومت مجھے پکڑ سکتی ہے۔مار سکتی ہے۔مگر میرے عقائد کو نہیں دباسکتی۔میراعقیدہ فتح پانے والا ہے اور بالکل وہی ہے جیسا کہ فتح مکہ کے بعد ابوجہل کے حامیوں نے رسول کریمﷺ سے استفسار پر ان سے ایسے سلوک کی خواہش کی تھی جو حضرت یوسف علیہ السلام نے درگزر سے کام لیتے ہوئے اپنے بھائیوں کے ساتھ کیاتھا۔وہ وقت آنے والا ہے کہ جب یہ لوگ مجرموں کی حیثیت سے ہمارے سامنے پیش ہوںگے۔‘‘ (منقول از اخبار آفاق ۳۰؍ستمبر ۱۹۵۱ئ)
اوپر کے بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ مرزامحمود کوئی ایسی سازش تیار کرچکا ہے جس کے