۷…حضور پرنورﷺ کے معجزات سے انکار
حضور کا چاند کو دوٹکڑے کرنا قرآن تاریخ کی کتابوں اورغیر مسلم تاریخ دانوں سے ثابت ہے اورمرزا قادیانی نے خود کہا ہے کہ: ’’انبیاء کرام کے معجزات شعبدہ بازی سے پاک ہوتے ہیں۔‘‘ ملاحظہ ہو(براہین حصہ چہارم ص۳۹۲، خزائن ج۱ص۵۱۸،۵۱۹)لیکن پھر خود مرزاقادیانی نے شق القمر کے معجزے کو چاندگرہن قرار دیا ۔دیکھئے! (اعجاز احمدی ص۷۱،خزائن ج۱۹ص۱۸۳)
حالانکہ قرآن کریم میں صاف الفاظ میں آیا ہے:’’اقتربت الساعۃونشق القمر‘‘{گھڑی قریب آگئی اورچاند دوٹکڑے ہوگیا۔}
مرزا قادیانی نے قرآنی گواہی کو قبول نہ سمجھا اورحضورعلیہ الصلوٰۃ کے ایک عظیم الشان معجزہ کی غلط تاویل کر کے اپنے آپ کو جہنم کامستحق بنایا۔کیونکہ ان کاقرآن کریم پر ایمان ہی نہیں۔ جن کی چند مثالیں پیش کر چکا ہوں۔ مرزا غلام احمد قادیانی نے اپنے نازل ہونے والے قرآن کو حقیقت الوحی میں لکھا ہے۔ (معاذاﷲ) چند قارئین کرام کی خدمت میں پیش کرتاہوں۔
۸…مرزائیوں کا قرآن
’’انا انزلناہ قریباً من القادیان بالحق انزلناء وبالحق نزل صدق اﷲ ورسول وکان اﷲ مفعولا‘‘(حاشیہ براہین احمدیہ ص۴۵۸،حقیقت الوحی ص۸۸،خزائن ج۲۲ ص۹۱)’’ہم نے ایسے قادیان کے قریب اتارا سچائی کے ساتھ اتارا اورسچائی اس کے ساتھ اتری اور خدا اوررسول اس کے نے خبر دی کہ وہ اپنے وقت پر پوری ہوئی خدا کا ارادہ پورا ہونا ہی تھا۔
’’انما امرک اذاردت شیا ان نقول لہ کن فیکون‘‘(حقیقت الوحی ص۱۰۵،خزائن ج۲ص۱۰۸)’’تو(مرزا) جس بات کا ارادہ کرتا ہے وہ تیرے حکم سے فی الفور پورا ہو جاتا ہے۔‘‘
قارئین کرام ذرا سوچئے کہ مرزاقادیانی نے محمدی بیگم کے نکاح کاارادہ کیا اوراس کے والد کو حکماً کہا ۔گوبعد میں منتیں بھی کیں اوربات ہے مگر وہ نکاح نہ ہوناتھانہ ہوا۔
ج… ’’واتانی مالم یؤت احد من العالمین‘‘(حقیقت الوحی ص۱۰۷،خزائن ج۲۲ ص۱۱۰)’’مجھ کو وہ چیز دی جو دنیا کے لوگوں میں سے کسی کو نہیںدی گئی۔