سازشوں کے طفیل آزاد کشمیر حکومت اورمسلم کانفرنس کے درمیان پیداکردہ اختلاف کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا۔ غرضیکہ کشمیری مسلمانوں کے محبوب رہنماء اورمخلص قائد نے اپنی بے نظیر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر امت مرزائیہ قادیانیہ کی ان تمام سازشوں کاتاروپودبکھیر دیا جو مسلمانان ریاست جموں وکشمیر کو راہ راست سے گمراہ کرنے کے لئے اس دشمن اسلام ٹولہ نے مرتب کر رکھی تھیں اور یوں اپنے قائدانہ تدبر کا دشمنوں سے بھی لوہا منوایا۔
نام نہاد فرقان بٹالین کے کرتوت
یہ پہلے لکھا جاچکا ہے کہ مرزائیوں نے فرقان بٹالین کے نام سے جو فوج مرتب کی تھی اس کی غرض وغایت صرف یہ تھی اس اس طریقہ سے فرقہ باطلہ مرزائیہ کو جہاں ایک مسلح ہونے کا بہانہ ہاتھ آجائے گا۔وہاں وہ اپنے منافقانہ منصوبوں کو بھی آسانی سے بروئے کار لا سکیں گے۔ چنانچہ یہی کچھ ہوا اورمرزائیوں کی اس فوج نے بے شمار اسلحہ حاصل کر کے اورراشن ،کپڑا وغیرہ ہتھیا کر اسے نہایت بے دردی سے ضائع کیا۔اس کے علاوہ بقول اخبار (آزاد لاہور) ’’تنسیخ جہاد کا عقیدہ رکھنے والی امت مرزائیہ نے فرقان بٹالین کے نام سے مرزائیوں کی جدافوج بناکر جہاد کشمیر میں جو کچھ کیا اورہندوستان کی جو خدمات انجام دیں ۔مسلم مجاہدین کی جوانیوں کا جس شرمناک طریق سے سودا چکایا۔اس پر خون کے آنسو بہائے جائیں تو بھی کم ہیں۔مجاہدین کے کیمپ میں جواسکیم بنتی ،فوراً ہندوستان پہنچ جاتی۔ جہاں مجاہدین مورچے بناتے ،دشمن کو پتہ چل جاتا اورجہاں مجاہدین ٹھکانہ کرتے، وہیں ہندوستانی ہوائی جہاز پہنچ جاتے۔‘‘ (آزادلاہور۱۷؍ اپریل۱۹۵۰ئ)
غرضیکہ فرقان بٹالین کیا تھی۔دشمن کا مسلح ومنظم پانچواں کالم تھا جو نہایت ہوشیاری سے مسلمانوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپتا رہا۔یہاں تک کہ مجاہدین کے پیہم اصرار پر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مقتدر زعماء نے حکومت پاکستان کو توجہ دلائی اوراس نام نہاد فوج کوختم کر کے مجاہدین کشمیر کو اس بدبخت بٹالین کی درپردہ سازشوں سے نجات دلوائی۔
فرقان بٹالین کی غدارانہ کارکردگی کی تفصیل اگرچہ لوح تاریخ پر ثبت ہوچکی ہے اوروقت آنے پر شائع بھی ہو جائے گی۔ لیکن اس کا سب سے زیادہ افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ یہ غائیت درجہ خطرناک گرو ہ ایک عرصہ تک مجاہدین کے کیمپ میں گھسا رہا اورناقابل بیان قومی وملی نقصان کا موجب بنا۔
بہرحال اتنا ضرور ہوا کہ یہ غدار اورمرتد ٹولہ مسلمانوں کو آئندہ کسی موقعہ پر دھوکہ دینے