درجہ کی امام مالک اورامام بخاری اورمسلم جیسے محدثین نے اپنے حدیث کے مجموعوں میں سرے سے ان کا لینا ہی پسند نہ کیا ہو۔حصہ اول ص۵۸)وہ اعتراض ختم ہوگیا۔
کیونکہ محدثین کی تصریحات سے ثابت ہوا کہ بخاری ومسلم کی ان احادیث میں ’’وامامکم منکم‘‘ سے مراد مہدی ہیں۔ منکرین کے دلائل پر تبصرہ چوتھے باب میں ہوگا۔ انشاء اﷲ!
۲۴… قطب الاقطاب حضرت مولانا رشیداحمد گنگوہی سے الکوکب الدری میں نقل کیاگیا ہے کہ صحابہ نے جب پیغمبر علیہ السلام سے سوال کیا کہ آپؐ کے بعد کیا واقعات پیش آئیں گے تو نبی کریمﷺ نے جواب میں حضرت مہدی کاذکر کیا۔فرماتے ہیں:’’فدفعہ النبی ﷺ باظھار ظہور المھدی اذذاک فیز کیھم ویعلمھم ویطھر ھم عن دنس الندعات (الکوکب لادری ص۵۷ج۲)‘‘{یعنی نبی کریمﷺ نے ان کے سوال کے جواب میں حضرت مہدی کاذکرکیا کہ مہدی کا ظہورہوگا تو وہ لوگوں کو شرک وبدعت سے پاک کردیںگے۔یعنی اﷲ تبارک وتعالیٰ کبھی بھی امت کو بغیرہدایت کے نہیںچھوڑیں گے۔بلکہ مختلف صورتوں میں ان کی ہدایت کابندوبست ہوگا۔}
اس عبارت سے معلوم ہوا کہ حضرت گنگوہی کے نزدیک بھی ظہور مہدی ضروری ہے اوروہ اس کے فوائد کے لئے ہوگا۔
۲۵… اسی طرح سنن ابوداؤد کی شرح بذل المجہود میں مولانا خلیل احمدسہارنپوری احادیث مہدی کاتذکرہ کرتے ہوئے ان کی مختلف نشانیوں کاذکر کرتے ہیں اوربغیر کسی تردید کے پورے باب کی احادیث کی شرح کی ہے۔جس کامطلب یہی ہے کہ ظہورمہدی کی احادیث سب کی سب ان کے نزدیک صحیح ہیں۔(ملاحظہ ہوبذل المجہود ج۵ص۱۰۱تا۱۰۳)
۲۶… علامہ مناوی جامع صغیر کی شرح فیض القدیر میں فرماتے ہیں:’’اخبارالمھدی کثیرۃ شھیرۃ افردھا غیر واحدفی التالیف…الخ (ص۲۷۹ج۶)‘‘یعنی ظہورمہدی کی احادیث بہت ہیں اورمشہور ہیں ۔لوگوں نے اس پر مستقل تالیفات لکھی ہیں۔
۲۷… علامہ نورالحق بن شیخ عبدالحق دہلوی صحیح بخاری کی شرح میں لکھتے ہیں کہ:’’صحیح یہ ہے کہ مراد امامکم منکم سے حضرت مہدی ہیں۔ (تیسرا القاری ص۳۴۶ج۳)‘‘
۲۸… امام جلال الدین سیوطیؒ نے ظہور مہدی پرمستقل رسالہ لکھا ہے’’العرف الوردی‘‘ کے نام سے،ان کے مجموعہ رسائل ’’الحاوی‘‘ میں چھپ چکا ہے اوراس میں انہوں نے بہت سی احادیث وآثار جمع کئے ہیں اورظہو رمہدی کی احادیث کے لئے انہوں نے تواتر معنوی کا دعویٰ کیا