حدیث کو ابوداؤد ،ترمذی، ابن ماجہ وغیرہ نے مہدی کے صفات میں خروج مہدی کے باب میں ذکر کیا ہے۔
۳۸… ’’حدثنا نضر بن علی الجھضمی حدثنا بشر یعنی ابن المفضل ح و حدثنا علی بن حجر حدثنا اسماعیل یعنی ابن علیۃ کلا ھما عن سعید بن یزید عن ابی نضرۃ عن ابی سعید قال قال رسول اﷲ ﷺ من خلفا ئکم خلیفۃ یحثو المال حثیا ولا یعدہ عددا وفی روایۃ ابن حجر یحثی المال (صحیح مسلم ص۳۹۵ج۲،کتاب الفتن)‘‘
{نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ تمہارے خلفاء میں ایک خلیفہ ہوں گے جو مال کو بغیر گنے تقسیم کریں گے۔}اس حدیث میں بھی سابق تفصیل کے مطابق خلیفہ سے مراد مہدی ہیں۔
۳۹… ’’وحدثنی زھیر بن حرب حدثنا عبدالصمد بن عبدالوارث حدثنا ابی حدثنا داؤد من ابی نضرۃ عن ابی سعید وجابر بن عبداﷲ قال قال رسول اﷲ ﷺ یکون فی اخرالزمان خلیفۃ یقسم المال ولایعدہ (مسلم ص۳۹۵ج۲،کتاب الفتن)‘‘ اس حدیث کا بھی وہی مطلب ہے جو گزشتہ حدیثوں کا تھا۔ اس حدیث میں بھی خلیفہ سے مراد مہدی ہیں۔ کمابیّناہ!
۴۰… ’’حدثنی حرملۃ بن یحییٰ قال اخبرنا ابن وھب قال اخبرنی یونس عن ابن شھاب قال اخبرنی نافع مولی ابی قتادۃ الانصاری ان ابا ھریرۃ قال قال رسول اﷲ ﷺ کیف انتم اذانزل ابن مریم فیکم وامامکم منکم (صحیح مسلم ص۷۸ج۱،باب نزول عیسیٰ)‘‘ یعنی کیا حال ہوگا تمہارا جب حضرت عیسیٰ علیہ السلام اتریں گے اورتمہارا امام تم میں سے ہوگا۔ تمہارا امام تم میں سے ہوگا۔اس سے مراد مہدی ہیں۔ جیسے کہ شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی نے فتح الملہم میںلکھا ہے۔
(ملاحظہ ہو فتح الملہم ص۳۰۳ج۱)
۴۱… ’’حدثنا الولید بن شجاع وہارون بن عبداﷲ وحجاج بن الشاعر قالوا حدثنا حجاج وھوابن محمد عن ابن جریج قال اخبرنی ابو الزبیر انہ سمع جابر بن عبداﷲ یقول سمعت النبی ﷺ یقول لاتزال طائفۃ من امتی