نیز محمد بن الحنفیہ کی یہ روایت( ابن ماجہ ص۳۰۰،باب خروج المہدی )پر بھی ہے۔
۲۳… ’’حدثنا الشیخ ابوبکر بن اسحاق وعلی بن حشماذ العدل وابوبکر محمد بن احمد بن بالویہ قالو احدثنا بشر بن موسیٰ الاسدی حدثنا ھوذۃ بن خلیفہ حدثنا عوف بن ابی جمیلۃ حدثنا محمد بن بشار حدثنا ابن ابی عدی عن عوف حدثنا ابوالصدیق الناجی عن ابی سعید الخدریؓ قال قال رسول اﷲﷺ لاتقوم الساعۃ حتی تملأ الارض ظلما وجورا وعدواناثم یخرج من اھل بیتی من یملأھا قسطا وعدلا کما ملئت ظلما وعدوانا۰ھذا حدیث صحیح علی شرط الشیخین ولم یخرجاہ (مستدرک حاکم ج۵ص۷۷۱،۷۷۰،حدیث نمبر۸۷۱۲) ‘‘
{ابوخدریؓ فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا:قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی یہاں تک کہ زمین ظلم و زیادتی سے بھر جائے گی۔اس کے بعدمیرے اہل بیت میں سے ایک آدمی نکلے گا۔جو زمین کوانصاف وعدل سے بھرے دے گا۔}
اسی طرح امام ذہبیؓ نے بھی خ ، م کی علامت لگائی ۔یعنی صحیح ہے اوربخاری و مسلم کے شرط پر ہے۔یہ روایت (ترمذی ص۴۶ ج۲،ابوداؤدص۱۳۱،ج۲،کتاب المہدی،ابن ماجہ ص۳۰۰، باب خروج المہدی )میںبھی موجود ہے۔ اس روایت میں اگرچہ نام کاذکر نہیں ۔لیکن ایک تو یہ محدثین اس حدیث کو مہدی ہی کے باب میں ذکر کرتے ہیں۔ جیسے کہ ابن ماجہ،ابوداؤد اورترمذی کا حوالہ گزر چکا ہے۔ نیز یہ کہ شارحین اس سے مراد امام مہدی ہی کو لیتے ہیں۔
۲۴… ’’حدثنا ابوالعباس محمد بن یعقوب حدثنا محمد بن اسحاق الصغانی حدثنا عمرو بن عاصم الکلابی حدثنا عمران القطان حدثنا قتادہ عن ابی نضرۃ عن ابی سعید الخدریؓ قال قال رسول اﷲﷺ المھدی منا اھل البیت اشم الانف اقنی اجلی یملأ الارض قسطا وعدلا کماملئت جورا وظلما یعیش ھکذا وبسط یسارہ واصبعین من یمینہ المسحۃ والا بھام وعقد ثلاثۃ ۰ھذا حدیث صحیح علی شرط مسلم ولم یخرجاہ (مستدرک حاکم ج۵ص۷۷۱،حدیث نمبر ۸۷۱۳)‘‘