۱۲… ترمذی میں حضرت ابوسعید خدریؓ کی تفصیلی روایت ہے:
’’حدثنا محمد بن بشار حدثنا محمد بن جعفر حدثنا شعبۃ قال سمعت زید العمی قال سمعت ابا الصدیق الناجی یحدث عن ابی سعید الخدری قال خشینا ان یکون بعدنبینا حدث فسالنا نبی اﷲ ﷺ قال ان فی امتی المھدی یخرج یعیش خمسا اوتسعا زید الشاک قال قلنا وماذالک قال سنین قال فیجیٔ الیہ الرجل فیقول یا مھدی اعطنی اعطنی قال فیحثی لہ فی ثوبہ مااستطاع ان یحملہ ھذاحدیث حسن وقدروی من غیر وجہ عن ابی سعید عن النبی ﷺ وابوالصدیق الناجی اسمہ بکر بن عمرو یقال بکر بن قیس (ترمذی ص۴۷ج۲،باب خروج المہدی)‘‘{ابو سعید خدریؓ فرماتے ہیں کہ ہمیں ڈر محسوس ہواکہ ہمارے پیغمبرﷺ کے بعد کوئی فتنا ہو تو ہم نے نبی کریمﷺ سے پوچھا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ میری امت میں مہدی پیدا ہوگا اورپانچ یا سات یانو سال تک رہے گا۔ان کے پاس آدمی آئے گا،کہے گا کہ اے مہدی!مجھے مال دے دے تو وہ کپڑا بھر کر اس کواتنادے گا جتنا وہ اٹھاسکے گا۔}
اس حدیث کو امام ترمذیؒ نے حسن کہا ہے اور یہ بھی فرمایا ہے کہ اس کی مختلف اسناد ہیں۔ جس سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ یہ حدیث ضعیف نہیں ہے۔نیز یہ کہ ابوسعید خدریؓ کی مہدی کے متعلق روایت امام ابوداؤدؒ نے بھی نقل کی ہے اوراس پر سکوت فرمایا ہے ۔جو صحت وحسن کی دلیل ہے۔ (ملاحظہ ہو ابوداؤد ص۲۳۲ج۲،کتاب المہدی)
اورحاکم نے مستدرک میں بھی ابوسعیدؓ کی روایت کی تخریج کی ہے۔ حاکم اور ذہبی اس کی صحت پر متفق ہیں۔ (ملاحظہ ہو مستدرک حاکم مع تلخیص الذہبی ص۵۵۷ج۴)
۱۳… ابن ماجہ میں امام ابن ماجہ قزوینیؒ نے بھی خروج مہدی کے لئے مستقل باب قائم کیا ہے اورحدیثیں نقل کی ہیں۔ ان میں سب سے پہلے انہوںنے عبداﷲ بن مسعود ؓ کی روایت نقل کی ہے:
’’حدثنا عثمان بن ابی شیبۃ حدثنا معاویۃ بن ھشام حدثنا علی بن صالح عن یزید بن ابی زیاد عن ابراہیم عن علقمہ عن عبداﷲ قال