یہ ہے مرزا قادیانی کا دین!جس میں نبی کی معصوم شخصیت کو اس طرح رسوا کیا جارہا ہے ۔ اس مفتری نے کیا کیا افتراء نہ کیا۔ (انجام آتھم ص۳۸،خزائن ج۱۱ص۳۸)پر لکھتا ہے:’’ اور جس نے شراب خوری اورقمار بازی اورکھلے طور پردوسروں کی عورتوں کو دیکھنا جائز رکھ کر بلکہ آپ ایک کنجری سے اپنے سر پرحرام کی کمائی کا تیل ڈلوا کر اس کو یہ موقع دے کر کہ وہ اس کے بدن سے بدن لگادے۔اپنی تمام امت کو اجازت دے دی کہ ان باتوں میں سے کوئی بات بھی حرام نہیں۔‘‘
لعنۃ اﷲ علی الکاذبین!
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق اپنی کتاب (دافع البلاء ص۱۵،خزائن ج۱۸ص۲۳۵)پر لکھتا ہے:’’خدا تو بپابندی اپنے وعدوں پر قادر ہے۔ لیکن ایسے شخص کو کسی طرح دوبارہ دنیا میں نہیں لا سکتا ،جس کے پہلے فتنے ہی نے دنیا کو تباہ کر دیا ۔‘‘اس قسم کی بہت سی گندی گھناؤنی بکواس کی ہے۔ اس بکواس سے قرآن مجید کی متعدد آیات کا انکارکیاگیا۔ خدائے قدوس ان کے معجزات بیان فرماتا ہے۔ یہ دجال منکر ہے۔ ’’واذتخلق من الطین کھیئۃ الطیر فتنفخ فیہا فتکون طیرا باذنی‘‘پھر فرمایا’’واذ قالت الملائکۃ یامریم ان اﷲ یبشرک بکلمۃ اسمہ المسیح بن مریم وجیہا فی الدنیا والاخرۃ ومن المقربین‘‘پھر فرمایا’’واتینا عیسیٰ ابن مریم البینت وایدناہ بروح القدوس‘‘حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو معجزات دیئے۔ دنیا وآخرت میں عزت وجاہت عطافرمائی۔ روح القدس سے ان کی تائید فرمائیں۔ خدائے تعالیٰ فرمائے کہ ہم نے عیسیٰ بن مریم کو معجزات دیئے اوریہ دجال کہتا ہے کہ کوئی معجزہ نہیں ۔ خدافرماتا ہے عزت وجاہت دی۔یہ کذاب انہیں جھوٹا فحش گو بتاتاہے۔
جب مسلمانوں نے اعتراض کیا کہ تم نے حضرت مسیح کی توہین کی۔ ان کی شان اعلیٰ وارفع کوگھٹایا تو نور القرآن میں یہ حیلہ تراشا عیسائیوں نے جو ایک ایسا یسوع پیش کیا ہے جو خدائی کادعویدار تھا۔مردوں کازندہ کرنا، کوڑھی کواچھاکرنا، نابینا کو بینا کرنا، باذن اﷲ اپنا معجزہ بتاتاتھا۔ سو ہم نے اپنے کلام میں ہر جگہ عیسائیوں کا فرض یسوع مراد لیا ہے اورخدائے تعالیٰ کا ایک عاجز بندہ عیسیٰ بن مریم جونبی تھا۔جس کاذکر قرآن میں ہے،وہ ہمارے درشت مخاطبات میں ہرگز مراد نہیں۔
خلاصہ جواب کا یہ ہوا کہ جن کومرزا نے گالیاں دی ہیں ۔وہ یسوع ہے جو پیغمبر نہیں اور