ماجدہ نے حضرت مسیح موعود کو پہلی دفعہ دوران سر اورہسٹریا کادورہ بشیر اول کی وفات کے چند دن بعد ہواتھا۔ رات کوسوتے ہوئے آپ کو اتھواآیااورپھر اس کے بعد طبیعت خراب ہو گئی ۔ مگر یہ دورہ خفیف تھا ۔ پھر اس کے کچھ عرصہ بعد آپ ایک دفعہ نماز کے لئے باہر گئے اور جاتے ہوئے فرماتے گئے کہ آج کچھ طبیعت خراب ہے۔ والدہ ماجدہ نے فرمایا تھا کہ تھوڑی دیر کے بعد شیخ حامد علی نے دروازہ کھٹکھٹایا کہ جلدی پانی کی ایک گاگر گرم کردو۔والدہ صاحبہ نے فرمایا کہ میںسمجھ گئی کہ حضرت صاحب کی طبیعت خراب ہو گئی ہوگی۔چنانچہ میں نے کسی ملازم عورت کو کہا کہ اس سے پوچھو میاں کی طبیعت کیسی ہے۔ شیخ حامد نے کہاکہ کچھ خراب ہوگئی ہے۔ میں پردہ کراکر مسجد میں چلی گئی تو آپ لیٹے ہوئے تھے۔جب میں پاس گئی توفرمایا کہ میری طبیعت بہت خراب ہوگئی تھی۔ مگر اب افاقہ ہے۔‘‘
اب مرزا قادیانی کی بے ہوشی اوردورہ میں شبہ نہ رہا۔ ہاں!مرزا قادیانی اپنی بے ہوشی کے دورہ کو ہسٹریا ہی کہتے تھے تواس میں کوئی حیرت کی بات نہیں۔ مرزا قادیان میں رہتے تھے مردوں کے لباس میں اوردنیاوی نام بھی مردانہ ہی تھا۔ مگر ان میں نسوانی علامتیں پائی جاتی تھیں۔ پھر جب مرزاقادیانی کا حاملہ ہونا۔بچہ جننا تعجب خیز نہ ہوا۔ تو ہسٹریا کا دورہ کیوں مستعبد سمجھا جائے۔ بہر صورت مرزا کاخلل دماغی بالکل ظاہر ہوگیا۔اسی مدہوشی میںجو کچھ کہہ گئے۔مریدین نے اس کا نام الہام رکھ لیا۔ یا جو کچھ مرزا نے حالت جنون میں جہہ دیا۔اسے وحی الٰہی سمجھ بیٹھے۔ حالانکہ بسا اوقات مرزا قادیانی نے بتابھی دیاتھا کہ میرے اوپر شیطان آتا ہے۔مگر مریدین مرید ہی تو تھے۔ پیر میاں جو کچھ کہیں یا کریں،سب حسن ظن سے حسن ہے۔ بجائے شیطان ،جبرائیل امین سمجھ بیٹھے۔
(معیار المذاہب ص۱۸،خزائن ج۹ص۴۸۳،۴۸۲) ’’صحت اورتندرستی کی حالت میں ایسے مکروہ تخیلات پیدا نہیں ہو سکتے۔ بہتوں کو اس بات کی ذاتی تحقیقات ہے کہ مرگی کی بیماری کے مبتلا اکثر شیاطین کو اسی طرح دیکھا کرتے ہیں۔ وہ بعینہ ایسا ہی بیان کرتے ہیں کہ ہمیںشیطان فلاں فلاں جگہ لے گیا اور یہ عجائبات دکھلائے اور مجھے یاد ہے کہ شاید چوبیس برس کا عرصہ گزرا ہو گا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک جگہ شیطان سیاہ رنگ اوربدصورت کھڑا ہے۔‘‘ کیساصاف اور واضح بیان ہے کہ بیمار اور کمزور آدمی اس کو شیطان لگتے ہیںاورمرزا قادیانی تو دائمی مریض تیس برس تک جس کو دماغی خرابی اور مرگی(ہسٹریا) کے بار بار دورے پڑیں۔ اس بے چارے کے