کے مصداق اس کی شادی نہ ان کے ساتھ ہونی تھی اور نہ ہوئی بلکہ اس کی شادی تمام پیش گوئیوں کو پاش پاش کرتے ہوئے دوسرے شخص سلطان محمد سے ہوگئی اور جگہ شادی ہوجانے سے ایک ہنگامہ بپاہوا کہ تمام پیش گوئیاں دھری کی دھری رہ گئیں اور مرزا غلام قادیانی کاذب ٹھہرے۔
قارئین کرام!محمدی بیگم کے واقعات ترتیب سے ذیل میں درج کئے جاتے ہیں۔ جس مذہب کے بانی کی یہ حالت ہو کہ وہ جھوٹ پر جھوٹ بولتا چلا جائے اور پھر اس جھوٹ کو سچ دکھلانے کی کوشش کرے۔ اس کی اصلیت کیا ہوسکتی ہے؟
پہلی بڑی بشارت
۱… ’’خدا تعالیٰ نے پیش گوئی کے طور پر اس عاجز (مرزا غلام احمد قادیانی) پر ظاہر فرمایاکہ مرزا احمد بیگ ولد مرزا گاماں بیگ کی دختر کلاں محمدی بیگم انجام کار تمہارے نکاح میں آئے گی۔ باکرہ ہونے کی حالت میں یا بیوہ کرکے اور اس کام کو ضرور پورا کرے گا۔ کوئی نہیں جو اسے روک سکے۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۳۹۶ ، خزائن ج۳ ص۳۰۵)
۲… ’’اس پیش گوئی کی تصدیق کے لئے جناب رسول اﷲﷺ نے پہلے سے پیش گوئی فرمائی تھی۔ ‘‘ (ضمیمہ انجام آتھم ص۵۳، از مرزا غلام احمد قادیانی)
۳… ’’اس قادر مطلق خدا نے مجھے فرمایا کہ اس شخص (مرزا احمد بیگ) کی دختر کلاں (محمدی بیگم) کے لئے سلسلہ جنبانی کر اور اس کو کہہ دے کہ یہ نکاح ان کے لئے موجب برکت اور ایک رحمت کا نشان ہوگا اور ان تمام برکتوں اور رحمتوں سے حصہ پائو گے۔ جو اشتہار ۲۰؍فروری ۱۸۸۶ء میں درج ہے۔ لیکن اگر نکاح سے انحراف کیا تو اس لڑکی کا انجام بہت برا ہوگا اور جو کسی دوسرے شخص سے بیاہی جائے گی وہ روز نکاح سے اڑھائی سال تک اور اس کا والد تین سال تک فوت ہوجائے گا۔‘‘ (تذکرہ ص۱۵۸)
ہائے عشق کیا کچھ نہیں کرواتا!
۴… لالچ اور دھمکی: ’’اللہ تعالیٰ نے مجھ پر وحی نازل کی کہ اس شخص (مرزا احمد بیگ) سے کہہ دے کہ پہلے وہ تمہیں دامادی میں قبول کرے اور کہہ دے کہ مجھے اس زمین کے ہبہ کرنے کا حکم مل گیا ہے۔ جس کے تم خواہش مند ہو بلکہ اس کے ساتھ اور زمین بھی دی جائے گی۔ دیگر مزید احسانات تم پر کئے جائیں گے۔ اگر کسی اور شخص سے اس لڑکی کا نکاح ہوگا۔ تو تم نکاح کے بعد تین سال کے اندر مر جائو گے۔ الہامی لڑکی کا شوہر اڑھائی سال کے اندر مر جائے گا۔ ‘‘
(آئینہ کمالات ص۵۷۲، خزائن ج۵ ص ایضاً از مرزا غلام احمد قادیانی)