M
ابن مریم کو خدا کس نے کہا
ہے مجاہد کی سراسر افتراء
کیا ملائک اور جن زندہ نہیں
ابن مریم پھر بنے کیونکر خدا
ایک دن آجائے گی ان پر فنا
موت سے ہے مخلصی کس کو بھلا
افتراء بہتان وتہمت کس لئے
کچھ تو آخر چاہے خوف خدا
نالۂ بلبل شیدا تو سنا ہنس ہنس کر
اب جگر تھام کے بیٹھ کر میری باری آئی
الحمد اﷲ الذی رفع عیسیٰ ابن مریم حیاً الیٰ السماء ثم بنر لہ الیٰ الارض قبل یوم الدین، والصلوٰۃ والسلام علیٰ آخر رسولہء محمد خاتم النّبیین، الذی اخبرنا بخروج الدجاجلۃ الکذابین قریباًمن ثلاثین اخرہم المسیح الاعور الذی یقتلہ عیسیٰ بحربتہ عند باب مدینۃ اللد من مدائن فلسطین، وعلیٰ آلہ واصحابہ الذین اجمعوا علیٰ حیوٰۃ عیسیٰ ونزولہ قبل قیام الساعۃ رضی اﷲ عنہم اجمعین!
مسلمانو! انجمن اشاعت اسلام کے مختلف ٹریکٹ اور رسالوں میں متنبی قادیان کی پر فن چالیں اور ان کے مریدوں کی گستاخ طرازیاں آشکارا کی جاچکی ہیں، اس کا تازہ نمونہ ان کا ٹریکٹ نمبر۲ ہے‘ جس پر ’’سلسلہ ظہور امام‘‘ کا عنوان جلی حرفوںمیں قائم کیا گیا ہے۔ جو درحقیقت اس بات کا اعلان ہے کہ جس ’’امام‘‘ کے ظہور کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ وہ صرف ایک ہی شخص نہ ہوگا، بلکہ اماموں کے ظہور کا لگاتار سلسلہ قائم رہے گا۔ پھر جن آیتوں اور حدیثوں سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حیات ثابت ہوتی ہے۔ ان آیتوں اور حدیثوں کی تردید کا بھی دعویٰ ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ کے فرمان کی تردید اور رسالت مآب علیہ السلام کی باتوں کا جواب دیا جارہا ہے‘ پس جو شخص اللہ کے مقابلہ ومعارضہ پر آمادہ ہو، اللہ کے رسولﷺ کی تصریحات کی تردید کررہا ہو، اس کی جرأت اور بے باکی کا کیا ٹھکانا؟ اس کے ایمان واسلام کا کیا اعتبار؟ اس کی امانت اور دیانت کا کیا بھروسہ؟ وہ تو نور الٰہی کے بجھا دینے کے درپے ہے۔ لیکن ؎
نور خدا ہے کفر کی حرکت پر خندہ زن
پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا