۸… اشتہار مذکور میں حفاظت قادیان کا الہام آویٰ القریۃ شائع ہوا، جب قادیان میں طاعون آیا تو الہام احافظ کل من فی الدار(تتمہ حقیقت الوحی ص۱۱۱، خزائن ج۲۲ ص۵۴۷) کی پناہ لی، آخر دار مرزا میں بھی طاعون گھسا اور شریف احمد نبی زادہ کو لمبی طاعون ہوگیا۔ (حقیقت الوحی ص۸۴، خزائن ج۲۲ ص۸۷) پس نہ قادیان محفوظ رہا نہ مرزا قادیانی کا گھر۔
۹… عمر کے بارے میں الہام ہوا کہ اسی۸۰ برس یا پانچ چھ سال زیادہ یا پانچ چھ سال کم (ضمیمہ براہین ج۵ ص۹۷، خزائن ج۲۱ ص۲۵۹) لیکن خیریت سے عمر صرف ۶۸ برس کی ہوئی۔
(نور الدین ص۱۷۰)
۱۰… مولانا ثناء اﷲ صاحب کو قادیان بلایا پھر اعلان کیا کہ وہ قادیان نہیں آئیں گے۔ (اعجاز احمدی ص۷، ص۳۷، خزائن ج۱۹ ص۱۴۸) مولانا ۱۰؍جنوری ۱۹۰۳ء کو قادیان پہنچ گئے تو علماء سے گفتگو نہ کرنے کا خدائی معاہدہ سنا دیا اور (۱۵؍اپریل ۱۹۰۷ئ، مجموعہ اشتہارات ج۳ ص۲۷۶) کو آخری فیصلہ کا اشتہار شائع کرکے ۲۶؍مئی ۱۹۰۸ء کو خود ہی چل بسے۔ جیسا کہ ٹریکٹ نمبر۴ میں بہ تفصیل لکھ کر شائع کردیا گیا ہے۔
اعلام… ان دس پیش گوئیوں کی تفصیل اور ان پر مرزائیوں کے عذرات کے جواب مفصل دیکھنا ہوں تو کتاب الہامات مرزا میں ملاحظہ کرلیں۔
بھائیو! اوپر آپ نے آنحضرت کی دس پیش گوئیاں اور ان کا حرف بحرف پورا ہونا دیکھا پھر مرزا قادیانی کی دس پیش گوئیاں اور ان میں سے ایک کا بھی پورا نہ ہونا ملاحظہ کیا۔ چونکہ مرزا قادیانی نے دافع الوساوس ص۶۸۸ میں نبوت کے اس معیار کو تسلیم کیا ہے۔ نیز قرآن مجید نے بھی اسی معیار کو پیش کیا ہے اور مرزا قادیانی اس معیار پر پورے نہیں اترے لہٰذا مرزا قادیانی نہ رسول ہیں نہ نبی، نہ عیسیٰ ہیں نہ مسیح بلکہ :
رسول قادیانی کی رسالت
جہالت ہے ضلالت ہے بطالت
والحمد ﷲ اولاوآخرا!
۱۰؍رجب المرجب ۱۳۵۲ھ
تمام شد… ناشر سیکرٹری انجمن اشاعت اسلام، مدن پور، بنارس
(مطبوعہ سلیمانی پریس محلہ گائے گھاٹ شہر بنارس)